کیا آپ روزانہ خوبصورت دکھنا چاہتی ہیں؟
ہر لڑکی چاہتی ہے کہ وہ ہمیشہ خوبصورت نظر آئے،اور اسی خوبصورتی اور دلکشی کی لگن میں وہ نت نئے تجربات کرتی رہتی ہیں ،لیکن نتائج خاطر خواہ نہیں ہوتے۔
یہاں چند حیرت انگیز طریقے پیش کیے جارہے ہیں جو آپ کو خوبصورت بنانے کے ساتھ آپ کی زندگی کو آسان بنادیں گے،اس کے علاوہ آپ کےوقت ،انرجی اور پیسوں کی بھی بچت ہوگی۔
٭کھوپرے اور زیتون کا تیل میک اپ صاف کرنے کیلئے بہترین ہے،انہیں باہم ملائیں اور میک اپ صاف کرلیں یہ نہایت نرمی کے ساتھ چہرے سے میک اپ اتار دیتا ہے۔
٭اگر آپ کا فاؤنڈیشن گاڑھا ہے تو اس میں تھوڑا ساموئسچرائزرڈال دیں اور مکس کریں۔
٭اگر آپ چاہتے ہیں آپ کے چہرے کی جلد چمکدار ہوجائے ،تو اس کیلئے ایک چمچ بیکنگ سوڈا اپنے جیل فیس واش یا کلینزنگ ملک میں ملائیں اور اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں ،چند سیکنڈ ہلکا سا مساج کریں ،پھر سادے پا نی سے دھولیں ،اس عمل کو ہفتے میں دو سے تین بار دوہرائیں۔
٭اگر آپ کا مسکارا خشک ہونا شروع ہوگیا ہے تو اسے 5 منٹ کیلئے گرم پانی کے پیالے میں رکھ دیں۔
٭زیادہ پرانی ہوجانے پر نیل پالش کا کیپ نہیں کھلتا ،نیل پالش کی بوتل کو گرم پانی میں ڈال دیں اور چند منٹ تک ایسے ہی رہنے دیں ،اب اسے نکال کر ہلائیں اور باآسانی کیپ کھول دیں۔
نوٹ :یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔