چار غذائیں  جنہیں دوا کے ساتھ کھانا خطرے سے خالی نہیں

شائع 15 مئ 2017 07:22am

drug

یہ بات سب جانتے ہیں کہ  دوائیں  ہمیشہ ڈاکٹر کے مشورے سے کھانی  چاہیئں کیونکہ وہ بہتر جانتے ہیں کہ کون سی بیماری کیلئے   کون سی اور کتنی مقدار میں دوا کھانی چاہئے اس کے علاوہ ڈاکٹرزمیڈیسن  کے ساتھ مناسب خوراک  بھی تجویز کرتے ہیں  تاکہ دوا جسم پر زیادہ اثر کرسکے۔

لیکن کچھ غذا ئیں ایسی بھی ہوتی ہیں جنہیں دوا کے ساتھ کھانا خطرے سے خالی نہیں ہوتا،یہاں ایسی ہی  خوراک کے بارے میں تفصیل بیان کی جارہی ہے۔

کیلا

banana

کیلا بڑوں کے ساتھ بچوں کی بھی پسندیدہ غذا ہے ،یہ تقریباً سارا سال باآسانی دستیاب ہوتا ،کیلے میں وافر مقدار میں پوٹاشیئم موجود ہوتا ہے ،یہ اچھی بات ہے لیکن  بلڈ پریشر کے مریضوں کو   دوا کھانے کے ساتھ زیادہ پوٹاشیئم والی خوراک کھانے سے پر ہیز کرنا چاہئے ،لہٰذا کیلے کھائیں لیکن میڈیسن کھانے  کے  تھوڑی دیر بعد اور کم مقدار میں۔

لیموں

lime

ترش غذائیں جیسے لیموں اور کینو  میں بہت زیادہ مقدار میں کھٹاس اور سٹرک ایسڈ موجود ہوتا ہے ،لہٰذا  کھانسی کے سیرپ کے ساتھ لیموں اور کینو  استعما ل نہ کریں۔

کافی

coffee

وہ افراد جو سانس کی تکلیف میں مبتلا ہیں انہیں چاہئے کہ وہ کافی کا استعمال کم سے کم کردیں،جن لوگوں کو استھما(دمہ)ہوتا ہے  اگر وہ لوگ کافی استعمال کریں تو گھبراہٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔

چکوترا

grape-fruite

چکوترا  موسمی پھل ہے اس کا ذائقہ تھوڑا ترش ہوتا ہے اور یہ لیموں اور کینو کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے ،وہ افراد جو  خون سے کولیسٹرول لیول کم کرنے کی دوائیں استعمال کررہے ہیں دوا کھانے کے فوراً بعد چکوترا کھانے یا اس کا جوس پینے سے پر ہیزکریں،ماہرین کے مطابق   کولیسٹرول کے مریض اگر  دوا کے ساتھ چکوترا کھائیں گے تو انہیں جسم کے مختلف حصوں میں درد کی شکایت پیدا ہوسکتی ہے۔

نوٹ :یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے ڈاکٹرز سے مشورہ کر لیں

Thanx to: mirror.co.uk