کپل شرما شو کے تابوت میں آخری کیل ٹُھک گئی

شائع 15 مئ 2017 02:32pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کپل شرما کے مداح ابھی تک کپل اور سنیل گروورکے درمیان کھڑے ہونے والے تنازعہ سے نہیں نکلے اور یہ تنازعہ ان کیلئے حیران کن خبریں لے کر آئے جا رہا ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق جس نجی چینل پر شو نشرکیا جاتا ہے، اس چینل نے شو کی تجدید کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ایسا لگتا ہے کپل شرما کی مشکلات ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں اور اب سونی ٹی وی کے اعلان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ کپل شرما کا اچھا وقت اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔

 سنیل گروور سے لڑائی کے بعد اداکاروں نے شوکا بائیکاٹ کر دیا تھا جس کے سبب شو کی ٹی آر پیز مستقل طور پر تنزلی کا شکار ہوگئیں۔ تاہم کپل شو کو پچھلا مقام دوبارہ دِلانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرتے رہے۔

کپل نے نئے کامیڈینز کے ساتھ ایک قسط بھی شوٹ کی لیکن شو کی ساکھ کی بحالی کا کوئی راستہ نہ نکل سکا۔ اطلاعات کے مطابق شو کے تخلیق کار شو کو 10کروڑ 70لاکھ روپے دینے کیلئے تیار نہیں ہیں کیوں کہ کپل شرما شو اب ان کیلئے فائدہ مند نہیں رہاہے۔

اب اگر کپل کو اس مشکل سے خود کو بچانا ہے تو سنیل اور علی اصغر کو واپس لانا ہوگا۔ تاہم کپل پہلےہی شو میں کامیڈی واپس لانے کی خواہش کا اظہار کرچکےہیں، جس میں وہ ناکام ہوئے ہیں۔

fabnewsبشکریہ