Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

بناء میک اپ  حسین نظر آنے کے 5 قدرتی طریقے

شائع 23 مئ 2017 09:28am

girl1

حسین نظر آنا ہر خاتون کا خواب ہوتا ہے،خوبصورت نظر آنے کیلئے خواتین مہنگے  پروڈکٹس خریدنے کے ساتھ گھریلو ٹوٹکے بھی آزماتی ہیں،اس کے علاوہ وہ خواتین  جو جاب کرتی ہیں انہیں روزانہ حسین نظر آنے کیلئے سخت جدوجہد کرنی پڑتی ہے لیکن روزانہ میک اپ کرنے سے نہ صرف چہرے کی جلدکو نقصان پہنچتا ہے بلکہ اکثر اوقات  جلد اتنی خراب ہوجاتی ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا ہے۔

ہر خاتون کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ میک اپ کے بناء حسین نظر آئے،تاکہ میک اپ میں استعمال ہونے والے کیمیکلز  ان کی جلد پر اثر انداز نہ ہوں۔

یہاں میک اپ کے بناء حسین اور خوبصورت نظر آنے کے چند طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

پانی کا زیادہ استعمال

پانی قدرت کی طرف سے عطیہ کی ہوئی وہ نعمت ہے جس کے بے شمار فائدے ہیں ،پانی کا استعمال نہ صرف جسم کے اندرونی نظام کی صفائی کرتا ہے بلکہ چہرے کی جلد کیلئے بھی بے حد فائدے مند ہے ،پانی کا روزانہ استعمال  چہرے کی جلد کو چمکدار بناتا ہے جس سے اسکن فریش نظر آتی ہے  اور اگر  جلد فریش  ہو تو زیادہ میک اپ کیے بناء بھی آپ حسین نظر آتی ہیں۔

موئسچرائزر

جلد کی نمی خوبصورت نظر آنے میں بے حد کردار ادا کرتی ہے،لہٰذا اپنے چہرےکو باقاعدگی کے ساتھ موئسچرائز کریں،اس سے  چہرے پر نظر آنے والی ناپسندیدہ  باریک لائن اور جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے۔

فیس واش کا استعمال

اپنے چہرے کو روزانہ کسی اچھے اور تصدیق شدہ  برانڈ کے فیس واش سے دھوئیں کیونکہ صابن میں موجود اجزاء چہرے کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں ،صبح  بیدار ہونے کے بعد اور  سخت  دھوپ سے  واپس آنے کے بعد اپنا چہرہ فیس واش سے دھوئیں۔

سن بلاک

ایشیا ء کا موسم عموماً گرم رہتا ہے اس لیے وہاں کی خواتین کو سخت موسم کو برداشت کرنا پڑتا ہے جس سے  چہرے کی جلد متاثر ہوتی ہے ،لہٰذا موسم کی سختی برداشت کرنے والی خواتین کو چاہئے کہ وہ گھر سے باہر نکلتے وقت چہرے پر سن بلاک لگائیں،سن بلاک سورج کی  نقصان پہنچانے والی شعاعوں سے چہرے کی حفاظت کرتا ہے جس سے جلد  خراب نہیں ہوتی۔

خود پر یقین

 خواتین کو ہمیشہ پراعتماد رہنا چاہئے اور یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ  جلد کی رنگت کا تعلق  خوبصورتی سے نہیں ہوتا ،خدا نے  ہر انسان کو  خوبصورت بنایاہے لہٰذا آپ کا خود پر اعتماد دنیا کو  یقین دلادے گا کہ آپ خوبصورت ہیں۔

نوٹ:یہ تحریر محض عام معلومات عامہ کیلئے پیش کی جارہی ہے

Thanks to: stylecraze.com

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div