اخبار کے متعلق 10حیران کن حقائق

شائع 22 جون 2017 12:24pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ایک لمبے عرصے تک اخبارات دنیا کے متعلق معلومات حاصل کر نے کا بہترین زریعہ سمجھے جاتے تھے۔ رپورٹرز زرائع سے معلومات اکٹھا کرتے تھے اورمقامی کمیونیٹی کیلئے شائع کر دیا کرتے تھے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں اخبار کے متعلق 10حیران کن حقائق

سب سے پہلے اخبارکا حکم  جولیس سیزر نے 59قبلِ مسیح میں دیا۔ وہ ایک روزمرّہ اعلانات کی فہرست ہوتی تھی جسے کسی دھات یا پتھر پر کُدوایا جاتا تھا۔

دنیا بھر میں ہر سال 24ارب اخبارات شائع کیے جاتے ہیں۔

اخبارات کی تقریباً تمام آمدنی اشتہارات سے ہوتی ہے۔ یہ دلچسپ مضامین شائع کرتے ہیں جسے لوگ پڑھتے ہیں اور اس کے اطراف میں موجود اشتہارات دیکھتے ہیں۔

اگر ہر کوئی اپنے اخبارات کو ری سائیکل کرلے تو ہم ہر سال 25کروڑ درخت بچالیں گے۔

اخبار کے اتوار کے شمارے(جو ہفتے کا سب سے بڑا شمارہ ہوتا ہے)کیلئے ہرسال 5لاکھ درخت کاٹے جاتے ہیں۔

جدید اخبارات سے قبل، ونیس سرکا1556 میں لکھے ہوئے نوٹسز شائع کیے جاتے تھے۔ اس کی قیمت ایک گیزیٹ (ایک وینیٹئن سکہ) ہوتی تھی، اس ہی وجہ سے کئی اخبارات کے ناموں میں گیزیٹ لکھا ہوتا ہے۔

امریکا میں ایک ہزار سے کم اخبار رہ گئے ہیں۔

حالانکہ اخبارات کے مانگ میں کمی ہوئی ہے، اب بھی اس کی ترسیل اربوں لوگوں تک کی جارہی ہے۔ اسمارٹ پبلیکیشن انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اخبار میں 99.4فیصد ریٹیلرز اپنے کاروبار کا اشتہار دیتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اخبارات اشتہارات اور پروموشن کیلئے سب سے زیادہ مؤثر جگہ ہے۔

surpriseride.comبشکریہ