آج کا دن کیسا رہےگا؟ 05.08.2017

شائع 05 اگست 2017 04:24am

Today1

برج حمل

رقم کے معاملہ میں جھگڑا نہ کریں اور نہ ہی طاقت حاصل کرنے کی کوشش کریں یعنی رعب داب سے کام لیں.

برج ثور

آج آپ ذہن کی بات مانیں یہ جن امور کے نہ کرنے کا اشارہ کر رہا ہے انہیں صحیح سمجھیں۔ سربراہان یا حکام بالا سے اہمیت ملے گی۔کوئی چاہنے والا آپ کی مزید توجہ کا طالب ہوگا ۔

برج جوزا

قائدانہ صلاحتیں و دیانت داری جیسی خوبیوں سے مستفید ہوسکیں گے ۔ ذہنی صلاحیتیں نکھر سکیں گے ۔ بہن بھائیوں اور عزیز واقارب کیساتھ تعلقات مستحکم رہیں گے ۔ 

برج سرطان

اگر آپ یہ اُمید رکھتے ہیں یا خواہش رکھتے ہیں کہ کسی مخصوص فرد سے ملیں تو اس کےلئے آج کا دن مناسب ہوگا۔ قلبی رجحانات تیز اور پرکشش ماحول سے لطف اندوز ہونے کی طرف مائل رہیں گے۔

برج اسد

دوسروں کے تعاون سے اہم کاموں کی تکمیل ہو سکے گی۔ حلقہ احباب کا حیثیت اور اعلیٰ کردار کے حامل اشخاص پر مشتمل ہوگا اور کردار سازی میں مدد گارہونگے۔کاروباری سفر پیش آسکتا ہے۔

برج سنبلہ

آج آپ کے نظریات کو مخصوص توانائی مل جاہے گی جب وہ آپ کے تصور میں ایجادی عمل آئیں گے۔ کسی منصوبہ یا مضمون کو یا ڈیکوریشن پر ذاتی توجہ دے سکیں گے۔

برج میزان

خواتین گھریلو آرائش و تزئین میں مصروف رہیں گی۔ خریداری کا موقع ملے گا لیکن خریداری سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ تقریبات میں شرکت کا بھی موقع ملے گا۔

برج عقرب

گھر میں کسی کی شادی کے انتظامات آپ کے ذمہ ہیں تو انہیں انہی دنوں میں مکمل کر لیں۔ آئندہ کی مصروفیات کی وجہ سے نظر ثانی کا موقع کم ملے گا۔کوئی مالی معاملہ اچانک سر اُٹھا سکتا ہے۔

برج قوس

آج کچھ وقت شریک محبت کے ساتھ گزاریں گے ۔نئی سکیم میں سرمایہ کاری سے فائدہ بھی ہوگا اور کسی صاحب اختیار سے تعلقات بھی بہتر ہونگے جس کی وجہ سے آپ کی انا کو اطمینان اور توانائی ملے گی۔

برج جدی

آج کاموں میں اتنے مستعد نہ ہوں گے جتنا کہ عموماً ہوتے ہیں اس کی وجہ نامکمل معلومات کا فراہم ہونا بھی ہو سکتا ہے۔ جمع شدہ رقم کے معاملات دیکھیں اس میں اضافہ کی تدابیر سمجھ میں آئیں گی۔

برج دلو

کوئی فرد آپ سے بہت حساس انداز اختیار کرے لہٰذا کوشش کریں کہ اس سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کریں اور اپنے رویے میں شدت نہ لائیں۔شخصیت میں کرشماتی شعاعیں نکھار پیدا کریں گی۔

برج حوت

آج توانائی میں کمی اور سستی غالب رہے گی جبکہ شام تک جسم دوبارہ توانائی حاصل کر لے گا اور طبیعت ہشاش بشاش ہو جائے گی۔ کسی شخصیت کے ساتھ تضاد یا جھگڑا ہو جائے ‘ محتاط رہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔