میرا راجپوت کے اس ہینڈ بیگ کی قیمت آپ کے ہوش اڑا دے گی

شائع 12 اگست 2017 05:29am

meera

سلیبریٹیز جہاں بھی جائیں ان کے اردگرد ہمیشہ کیمرے گردش کرتے رہتے ہیں۔ اسی لئے انہیں ہمیشہ ہی بناؤ سنگھار کرکے رہنا پڑتا ہے ساتھ ہی وہ جن چیزوں کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی کافی لگژوریس ہوتی ہیں جو دکھنے میں خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ اسٹار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہینڈ بیگ کی قیمت بتانے جارہے ہیں جسے جان کر آپ یقینا سکتے میں مبتلا ہوجائیں گے۔

شاہد کپور نے جب میرا راجپوت سے شادی کا اعلان کیا تھا تبھی سے میڈیا کی نظریں ان پر بھی لگی رہتی ہیں۔ حالانکہ میرا راجپوت کا تعلق شادی سے قبل بولی وڈ سے نہیں تھا لیکن انہیں ان کے شوہر کی وجہ سے اب کافی نظروں میں رکھا جاتا ہے۔

میرا راجپوت اکثر شاہد کپور کے ساتھ ہی نظر آتی ہیں گذشتہ دنوں اسی طرح انہیں ایک ریسٹورنٹ میں دیکھا گیا جہاں وہ یہ ہینڈ بیگ بھی ٹانگی ہوئی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق اس بیگ کی بھارتی کرنسی میں قیمت تقریبا ایک لاکھ ستائیس ہزار تین سے پینتیس روپے ہے اور اگر اس کا موازنہ پاکستان کی کرنسی سے کیا جائے تو یہ تقریبا دو لاکھ نو ہزار ایک سو پچانوے روپے بنتے ہیں۔

Thanks to filmymantra