ہالی ووڈ فلم ”لندن ہیز فالن “کا نیا ٹریلر جاری

شائع 22 جنوری 2016 10:12am

london-movie

نیویارک:ہالی ووڈ فلم لندن ہیز فالن کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا،فلم دو ہزار تیرہ کی ہٹ فلم اولمپس ہیز فالن کا سیکوئل ہے۔

ملک کے سربراہ کی موت کے بعد بگڑتے ہوئے حالات پر مبنی ہالی ووڈ فلم لندن ہیز فالن کا نیا ٹریلر پیش کردیا گیا،فلم میں برطانوی وزیراعظم کی پراسرار موت کے بعد دنیا بھر کے لیڈر جنازے پر جمع ہوتے ہیں جہاں ایک دہشتگرد تنظیم تمام عالمی لیڈرز کو ختم کرنے کیلئے لندن میں تباہی مچا دیتی ہے۔

فلم میں مرکزی کردار گیرارڈ بٹلر، ایرون، مارکن فری مین ادا کر رہے ہیں،ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لندن ہیز فالن چار مارچ کو امریکی سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔