آنکھوں کی اشکال میں چھپا ہےشخصیت کا راز

اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2016 10:30am

e369853df766fa44e1ed0ff613f563bd_1427112084

کہا جاتا ہے کہ آنکھیں روح کا آئینہ ہوتی ہیں،آنکھوں کی اشکال آپ کی شخصیت کے حوالے سے بہت سی باتیں بتاتی ہیں۔اسی طرح آنکھوں کی مختلف اشکال بھی آپ کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہیں۔ چین کی ایک پرانی ثقافت کے مطابق آنکھوں کی اشکال میں انسانی شخصیت چھپی ہو تی ہے۔

ہر کسی انسان کی مختلف قسم کی آنکھیں ہوتی ہیں، چین میں ان اقسام کو کچھ نام سے تقسیم کیا گیا ہے ، جن کے نام ٹائیگر، ڈراگن، چاموئس اور پیکوک آئیز ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ ان میں سے کون سی قسم کیا کہتی ہے۔

اس آرٹیکل میں آج انہی آنکھوں کی اشکال کا ذکر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد آپ جان سکیں گے کہ آپ کی آنکھوں کی شکل آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتی ہیں۔

ٹائیگر آئیز

tiger-eyes

اس قسم کی آنکھوں والے افرادجب بھی کوئی فیصلہ کرنے والے ہوتے ہیں تو اس معاملے میں دل سے زیادہ اپنے دماغ کی سنتے ہیں۔ ٹائیگر آئیز والے افراد بہت عقل مند بھی ہوتے ہیں۔اگر ٹائیگر آئیز تھوڑی چھوٹی ہوں تو ان کو فوکس (لومڑی) کی جیسی آنکھیں بھی کہا جاتا ہے۔ چین کی روایت کے مطابق ایسی آنکھوں والے لوگ بہت ہوشیار ہوتے ہیں۔

ڈراگن آئیز

dragon-eyes

اس قسم کی آنکھیں بڑی اور بادامی شکل کی ہوتی ہیں۔ اس قسم کی آنکھوں والے لوگ مضبوط شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے لوگ بہت سوشل ، چارمنگ اور تخلیقی بھی بہت ہوتے ہیں۔

چاموئس آئیز

chamois-eyes

اس قسم کی آنکھیں بڑی اور گول شکل کی ہوتی ہیں ،ایسی آنکھوں والے لوگ ایماندار اور کھولے دماغ کے ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اپنے یا کسی دوسروں کے راز چھپا کے نہیں رکھ سکتے۔

پیکوک آئیز

peacock-eyes

پیکوک آئیز مستطیل شکل کی ہوتی ہیں۔اس قسم کی آنکھوں والے افراد بہت حساس ہوتے ہیں۔اس قسم کی آنکھوں والے افراد کو جب کوئی نظرانداز کرتا ہے تو وہ با آسانی اداس ہوجاتے ہیں۔