بھارتی فنکاروں کی پراسراراموات سے پردہ اٹھ گیا۔۔۔

اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2016 10:30am

1230000000000

بولی وڈ کی دنیا دور سے جتنی چمکتی ہوئی نظر آتی ہے پاس آنے پر بالکل مختلف اور پراسرار ہوجاتی ہے،یہاں خوشیاں بھی ہیں،غم بھی ہیں ہنسی بھی ہے،آنسو بھی ہیں،محبت ہے،نفرت بھی ہے،زندگی بھی ہے اور موت بھی ہے۔

آ ج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو کبھی فلم انڈسٹری کی چمکتی ہوئی دنیا کا حصہ تھے لیکن اب گمنامی کے اندھیروں میں کھو چکے ہیں ،جن کی ہنسی سے سارا جہاں کھل اٹھتا تھا،جن کے چہکنے سے پوری دنیا مہکنے لگتی تھی ،نجانے انہیں کس کی نظر لگ گئی کہ وہ اس طرح خاموش ہو گئے جیسے کسی نے ان کے لب سی دئیے ہوں۔

دیویا بھارتی

diyya20000000000000

دیویا بھارتی بولی وڈ کا وہ ستارہ تھیں جو نوے کی دہائی میں بھارتی فلم انڈسٹر ی کے آسمان پر چمکتا تھا لیکن نجانے انہیں کس کی نظر لگ گئی کہ صرف انیس سال کی عمر میں وہ اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے چلی گئیں۔
دیویا کی موت بولی وڈ کی ان پراسرار اموات میں سے ایک ہے جس کے بارے میں آج تک پتہ نہ چل سکا کہ ان کی موت ایک حادثہ تھی یا انہیں جان بوجھ کر مارا گیا۔

کلجیت رندھاوا

kuljeet-randhawa00000000000

کلجیت بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ اور ٹاپ ماڈل تھیں انہیں شہرت بھارتی ٹی وی کے نجی چینل سے نشر ہونے والے پروگرام ہپ ہپ ہرے اور کوہ نور سے ملی ۔
آٹھ فروری دوہزار چھ کوجوہو پر واقع اپنے اپارٹمنٹ میں انہوں نے خود کو پھانسی لگالی،سوسا ئیڈ نوٹ میں انہوں نے خود کو ختم کرنے کی وجہ یہ بیان کی کہ وہ اپنی زندگی سے تنگ آگئی ہیں اور دباﺅ اب مزید برداشت نہیں کر سکتیں،کیا واقعی وہ اپنی زندگی سے پریشان تھیں یا ان کی خود کشی کے پیچھے کوئی اور وجہ تھی یہ معمہ آج تک حل نہ ہو سکا۔

جیا خان

jia-khan0000000000000000

تین جون دوہزار تیرہ کا دن بولی وڈ پر بجلی بن کر گرا کیونکہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ پچیس سالہ جیا خان اپنے کمرے میں مردہ پائی گئیں ان کی موت کی خبر سن کر تمام لوگ حیران رہ گئے،پولیس کے مطابق انہوں نے خود کشی کی تھی انہوںنے جیا کی خو دکشی کا تعلق ان کے قریبی دوست آدیتیہ پنچولی سے جوڑتے ہوئے کہا کہ وہ اس حادثے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ جیا پاکستان کی معروف اداکارہ اور ہدایتکارہ سنگیتا کی سگی بھتیجی ہیں۔

کنال سنگھ

kunal200000000

دل ہی دل میں فلم سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کنال سنگھ دو ہزار آٹھ میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے انہوں نے خود کو پھانسی لگالی تھی،ان کے والد کا ان کی موت کے بارے میں کہنا تھا کہ انہیں جان سے مارا گیا ہے لیکن یہ بات آج تک سامنے نہیں آئی کہ انہیں مارا گیا تھا یا انہوں نے خود کشی کی تھی۔

نفیسہ جوزف

nafisa0000000000

مشہور وی جے نفیسہ جوزف کی موت بھی کافی حیران کن تھی تفتیشی افسر کا اس بارے میں کہنا تھا کہ ان کے شوہر بزنس مین گوتم نے انہیں خود کشی کرنے پر مجبور کیا تھا۔

پروین بوبی

parveen20000000000000000000

بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اور گلیمرس اداکاراﺅں میں نمبر ون شمار کی جانے والی اداکارہ پروین بوبی کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب ان کی اچانک موت کی خبر منظر عام پر آئی،وہ بیس جنوری دو ہزار پانچ کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں،وہ ممبئی میں اکیلی رہتی تھیں اور کوئی نہیں جانتا کہ ان کی موت کی وجہ کیا تھی۔

مینا کماری

meena2000000000000000

پاکیزہ فلم سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی میناکماری جگر کے عارضے میں مبتلا تھیں ان کی بیماری کی وجہ الکحل کا بے تحاشہ استعمال تھا وہ صرف چالیس سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیاسے چلی گئیں۔

مدھو بالا

madhu2000000000000

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی مدھو بالا اپنی زندگی کی صرف چھتیس بہاریں ہی دیکھ سکیں ،موت سے لڑتے وقت کوئی بھی ان کے ساتھ نہیں تھا انہوں نے بالکل اکیلے موت کا سامنا کیا اور بالآخر ہار گئیں۔