عدم برداشت کیخلاف بشریٰ انصاری کا اہم بیان۔۔۔
لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہاہے لوگوں کے درمیان عدم برداشت کا رویہ بڑھتا جارہاہے ،ان حالات میں ہمیں چاہئے کہ ہم لوگوں کو زیادہ سے زیادہ تفریح مہیا کریں۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ میں نے زیادہ تر ہنسی مزاح سے بھرپور کامیڈی کردار ادا کئے ہیں ، لوگوں کو ہنسانا انتہائی مشکل کام ہے،کامیڈی کا مطلب لوگوں کو ذہنی تفریح فراہم کرنا ہوتا ہے۔
میں نے کامیڈی کے ساتھ ایسے سنجیدہ کردار بھی کئے ہیں جنہیں دیکھ کر لوگوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے،آج کل پاکستان کے جس طرح کے حالات ہیں فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیں کیونکہ پریشان اور مایوس لوگوں کو تفریح فراہم کرنا صدقہ جاریہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔