نشے کے عادی بولی وڈ کے مشہور اداکار

شائع 09 ستمبر 2017 05:03am
-Wittyfeed -Wittyfeed

بولی وڈ ستاروں کی زندگی جتنی زبردست اور پرآسائش ہے شاید ہی کسی کی ہو، لیکن جہاں دولت ہوتی ہے وہاں نشہ اپنے پنجے ضرور گاڑتا ہے۔  اس نشے سے مشہور بولی وڈ شخصیات بھی محفوظ نہیں ہیں۔

گذشتہ کئی سالوں میں بہت سے اداکاروں کو نشے کی لت لگی، جن میں سے کئی نے اس کا اعتراف  کیا اور علاج بھی کروایا۔  جبکہ کچھ اپنے کیرئیر کو تباہ کر بیٹھے۔

٭ سنجے دت

Image result for sanjay dutt

سنجے دت کا کہنا ہے کہ شاید ہی کوئی ایسا نشہ ہو جو انہوں نے نہ کیا ہو۔ لیکن بعد ازاں فیملی کی وجہ سے انہیں اپنا علاج کروانا پڑا۔ ان کا کہن اتھا کہ جب ڈاکٹر کو پتا چلا کہ میں کونسی ڈرگز لیتا ہوں تو اس نے کہا کہ اس حساب سے تو اب تک تمہیں مرجانا چاہئے تھا۔

٭  گیتانجلی ناگپال

#3 Geetanjali Nagpal

گیتانجلی ناگپال ماضی کی مشہور ماڈلز  میں سے ایک تھیں جنہیں نشے کی لت نے گلیمر کی دنیا سے نکال کر سڑکوں پر بھیک مانگنے کیلئے مجبور کردیا تھا۔ اس وقت وہ ایک نفسیاتی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

٭  رنبیر کپور

#4 Ranbir Kapoor

چاکلیٹ بوائے رنبیر کپور اپنے لُکس اور اداکاری کی وجہ سے مشہور ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ، رنبیر کپور ویڈ اور پوٹ کے عادی ہیں۔  رنبیر نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انہوں نے ویڈ کا نشہ فلم اسکول کے دوران شروع کیا۔

٭  ڈی جے عقیل

#5 DJ Aqeel

عقیل علی جنہیں ڈی جے  عقیل  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہریتک روشن کے بہنوئی ہیں۔  عقیل کو دبئی میں  ڈرگز رکھنے کے جرم میں گرفتار بھی کیا گیا تھا۔

٭ دھرمیندرا

#6 Dharmendra 

لیجنڈری  اداکار دھرمیندرا کا کہنا ہے کہ شراب کی لت نے ان کے کیرئیر کو تقریباً  برباد کردیا تھا۔ انہوں نے 2011 میں اس لت سے جان چھڑائی کیوں کہ  ان کی صحت انتہائی خراب ہو چکی تھی۔

٭ ہنی سنگھ

#7 Honey Singh

بولی وڈ ریپر یو یو ہنی سنگھ  حال ہی میں ڈرگز اور الکوحل سے اپنی جان بچا پائے ہیں۔ ان کیلت نے انہیں تقریباً موت کے منہ میں دھکیل دیا تھا۔

٭ ممتا کلکرنی

#8 Mamta Kulkarni

ممتا کلکرنی نے جب ڈرگز لینا شروع کی تو ان کی بربادی کی شروعات ہو گئی، جس کے باعث انہیں کئی تنازعات کا شکار ہونا پڑا۔

٭  فردین خان

#10 Fardeen Khan

اپنے وقت کے نامور اداکار فردین خان 2001 میں جوہو پر کوکین کے ساتھ پکڑے گئے، جس کے باعث انہیں ایک لمبی قانونی جنگ لڑنی پڑی۔

٭  گوری خان

#13 Gauri Khan

شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان  برلن کے ائیر پورٹ پر میرییوانا  رکھنے لکے جرم میں پکڑی گئیں تھیں ۔ افواہیں ہیں کہ گوری بھی ایک ڈرگ ایڈیکٹ ہیں ، لیکن  آج تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

٭  ارجن رامپال اور سوزین خان

Image result for arjun rampal and sussanne khan

ارجن کو میرییوانا کی لت ہے، کہا جاتا ہے  کہ اسی لت کی وجہ سے ان کی قربت ہریتک روشن کی اہلیہ سوزین خان سے بھی بڑی جو سوزین کی طلاق کا باعث بنی۔

٭ عرفان خان

#15 Irrfan Khan

عرفان خان نے بولی وڈ کے ساتھ ہولی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ عرفان مستقل میرییوانا کا استعمال کرتے ہیں۔

٭  وجے راز

#18 Vijay Raaz

وجے اپنی مزاحیہ اداکاری کے باعث بولی وڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے دھمال،  رن اور کئی فلموں میں کمال کا کام کیا۔  2005 میں وجے کو دبئہی ائیر پورٹ پر ڈرگز لیجانے کے جرم میں گرفتار کیا گیا۔

٭ پروین بابی

#19 Parveen Babi

پروین بابی  مہیش بھٹ سےدوری کے بعد ڈرگز اور شراب کیعادی ہوگئیں تھیں۔  انہیں مبینہ طور پر ایل ایس ڈی کی لت بھی تھی۔ بعد ازاں پروین اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں۔

بشکریہ Wittyfeed