گھر کو اسٹائلش اور خوبصورت بنانے کے 15 آسان اور سستے طریقے

شائع 09 ستمبر 2017 06:38am
-SPH Magazines -SPH Magazines

اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم سب اپنے گھروں کو میگزین میں موجود اسٹائلش اور لگژری ڈیزائنز دینا چاہتے ہیں، لیکن اس کیلئے ہمارے پاس تخلیقی سوچ کا ہونا ضروری ہے۔  ساتھ ہی اس میں بہت سا پیسہ بھی خرچ ہوتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو 15 ایسے آسان اور سستے طریقے بتا ہیں ہیں جن سے آپ کا گھر نہ صرف خوبصورت  اور اسٹائلش لگے گا بلکہ یہ دیکھنے والوں کی کیلئے ایک مثال قائم کرےگا۔

٭   گھر میں شیشوں کا استعمال کریں ۔ یہ بڑی جگہ کا منظر پیش کرتےہیں۔

٭ چھوٹے شیشے زبردست ڈیکوریشن پیس ثابت ہوتے ہیں۔

٭  دیوار پر چیزیں لٹکانے کیلئے جار کا استعمال کریں۔

٭  آرٹسٹک لیمپ شیڈز کا استعمال کریں۔

٭  رنگین اور سوبر پردوں کا استعمال کریں۔

٭  پردوں کو چھت سے قریب لٹکائیں ، اس طرح کھڑکیاں بڑی لگتی ہیں۔

٭ مختلف چیزوں کو پردے کی راڈ کے طور پر استعمال کریں۔

٭ پردوں کو باندھنے کیلئے مختلف چیزوں کا استعمال کریں۔

٭ درازوں اور کپبورڈز میں نئے ہینڈلز لگائیں۔

٭ دیوار پر لگے ٹی وی پر فریم لگا دیں۔

٭ تارو ں کو چھپا دیں اور اگر چھپا نہیں سکتے تو انہیں ڈیزائن کا حصہ بنا دیں۔

٭ گہرے رنگ چھت کو اونچا دکھاتے ہیں۔

٭ شیشوں کیلئے فریم کا استعما ل کریں۔

٭ بجلی کے بٹن اور آؤٹلیٹ کو اسٹائلش کورز سے ڈھانپ دیں۔

٭ چھت کو اونچا دکھانے کیلے رنگوں سے کھیلیں۔