سردیوں میں بالوں کے مسائل سے پریشان ہیں؟ تو ان چیزوں کو اپنائیں۔۔
بالوں کا گرنا خواتین کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے ، اس کے ساتھ ساتھ مردوں میں بھی بالوں کا گرنا عام بات ہے۔سردیوں میں یہ مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے اور اس کی بڑی وجہ بالوں کو مناسب نشونما کا نہ ملنا ہے۔
بالوں کی گرنے کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ کچھ افراد نا قص غذا کھاتے ہیں۔ناقص غذا کا اثر ان افراد کے بالوں پر پڑتا ہے ، جس کے باعث ان کے بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔لہذا اپنے روٹین میں توانائی سے بھرپور غذاﺅں کو شامل کریں، جن میں دودھ، مچھلی اور بادام وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بالوں کو گرنے سے بچانے کے کئی گھریلو ٹوٹکے بھی موجود ہیں،جس سے آپ کا ہیر فال دور ہوسکتا ہے۔بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے جڑی بوٹیاں بہترین ہوتی ہیں۔ اگر آپ اپنے بال سیاہ اور لمبے کرناچاہتے ہیں تو سیکاکائی اور آملہ برابر میں مقدار میں لے لیں اور موٹا موٹا کوٹ کے پانی میں بھگو دیں۔ پھر نہانے سے پہلے پانی ابال لیں اوراس پانی کا مساج کرکے سر دھو لیں۔
اگر آپ بالوں کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو آملہ، ناریل، بادام اور زیتون کا تیل ہم وزن لے لیں اور دن بھر کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔ رات کو تیل بالوں میں لگائیںاور صبح شیمپو سے سر کو دھو لیں۔ چند دنوں میںآپ کے بال نہایت چمکدار اور گھنے بھی ہو جائیں گے۔
بال گرنے کا ایک اور حل یہ بھی ہے کہ مسور کی دال میں ایک انڈہ ملاکے اس کو سائے میں سکھا کے باریک سکھا لیں۔اس پاﺅڈر سے بالوں کو دھو لیں ۔ اس عمل سے آپ کے بال گرنا بالکل ختم ہو جائیں گے۔
اس کے علاوہ زیتون کا تیل بالوں کی جڑوں میں اچھی طرح لگائیں اور اس کا مساج کریں۔ زیتون کا تیل بالوں کے لیے بے حد مفید ہوتا ہے ۔ اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط بھی ہوتی ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔