اداکارہ میراکیخلاف نکاح پر نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ
لاہور:لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میراکے خلاف نکاح پر نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔اداکارہ میرا کہتی ہیں کہ وہ دو ہزار سولہ میں شادی کرلیں گی لیکن عمران خان سے شادی نہیں ہوسکتی،وہ باپ کی عمر کے ہیں۔
لاہور کی مقامی عدالت کے جج مدثر فرید کھوکھر کے روبرو اداکارہ میرا پیش ہوئیں۔اداکارہ میرا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عتیق الرحمن سائیکو عاشق ہے،آج تک وہ نکاح کی مصدقہ کاپی پیش نہیں کرسکے،کیونکہ ان کا عتیق الرحمن سے نکاح ہی نہیں ہوا۔فیملی کورٹ میں نکاح پر نکاح کا کیس چل رہا ہے،اس مقدمہ میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ اسی سال شادی کرلیں گی،عمران خان سے شادی نہیں کرسکتی،وہ ان کی باپ کے عمر کے ہیں،اگر وہ کہیں گے کہ تحریک انصاف میں شامل ہوجاوٴں تو وہ شامل ہوجائیں گی۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ بھارت فلموں کی شوٹنگ کے لیے گئی تھی،جلد معلوم ہوجائے گا کہ کونسی نئی فلم آ رہی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔