آج کا دن کیسا رہے گا؟ 21 ستمبر2017
فائل فوٹوحمل(Arise)
آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج صبح سے ہی آپ کو درپیش مسائل پر بھرپور توجہ دینا خاصہ مشکل ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ غصے یا طیش میں آسکتے ہیں۔ اسی لئے آج اپنے اہم ترین فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔
ثور(Taurus)
آج آپ چاہے کتنے ہی بیزار کیوں نہ ہو لیکن آپ کو اپنی شریک حیات پر مکمل اور بھرپور توجہ دینی ہوگی۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات کو کسی منزل تک پہنچانے کے لئے آپ اپنے قریبی دوست کی بات پر عمل کرکے خود کو کامیابی کی جانب لے جاسکیں گے۔
جوزا (Gemini)
آج آپ اپنے آپ کو متوازن بنانے کے لئے سب سے قبل اپنی مالی حالت اور پھر ارد گرد موجود افراد کی رائے اور حالات کا تجزیہ کرکے اپنے عملی معاملات اور اقدامات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ آج اپنی پیار محبت بھری زندگی کو بھی تلخی سے بچانے کی پوری کوشش کریں۔
سرطان (Cancer)
آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کو اپنے اہم کاروباری معاملات اور اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے پروگرامز ترک کردینے چاہئیں۔ اس کے علاوہ آج شام میں آپ کو اپنے کسی بزرگ رشتے دار کی تیمارداری کرنی ہوگی جو کافی عرصے سے کسی بیماری میں مبتلا ہیں۔
اسد (Leo)
آج آپ کے ستارے اس بات کی تنبیہ کررہے ہیں کہ آج اپنے بلاوجہ کے طیش اور غصے کو قابو میں رکھنے کی مقدور کوشش کریں کیونکہ آج ستاروں کی عدم موافقت کی وجہ سے آپ کو دھوکہ دہی کے کسی منصوبے میں ملوث کیا جاسکتا ہے۔
سنبلہ (Virgo)
آج اپنے گھر میں کسی بھی اختلاف کا سبب بننے سے گریز کریں اور اپنی زندگی میں مثبت فیصلے کرنے کی عادت کو اپنانے کی کوشش کریں اور چاہے کوئی بھی حالات ہوں خود کو بھی بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں اور اس بات کا یقین کرلیں کہ یہ سب کچھ بہت ضروری ہے۔
میزان (Libra)
آج ممکنہ طور اپنے گھر کی مرمت جیسے صفائی ستھرائی، مرمت کروانے جیسے کاموں کے علاوہ فرنیچر خریدنے کا موقع بھی سامنے آسکتا ہے۔ جبکہ آپ کے لئے یہ بات بہت ضروری ہوگی کہ اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرکے ہی قدم آگے بڑھایا جائے۔
عقرب (Scorpio)
آج دوسروں سے تبادلہ خیالات کرتے وقت اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کریں مگر اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ آپ کی قدرتی فصاحت و بلاغت متاثر نہ ہو اور ہر بات کو انتہائی واضح انداز میں دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ آج ٓکسی بھی قسم کے بحث ومباحثہ سے گریز کریں۔
قوس (Sagittarius)
آج اپنے جوش اور جذبات پر قابو رکھیں اور اپنے معاملات کو اس طرح سے ترتیب دینے کی کوشش کریں کہ آپ کے اہل خانہ و شریک و حیات کے علاوہ آپ کے مخلص افراد کو بھی کوئی تکلیف نہ ہو۔ اس کے علاوہ آج آپ ذاتی مسائل کے بارے میں سوچنے کو بھی برا محسوس کریں گے اور طیش میں آکر خود کو آگ لگانے کی کوشش بھی کرسکتے ہیں۔
جدی (Capricorn)
آج آپ کے ستارے آپ کو اس بات کی تنبیہ کر رہے ہیں کہ آج آپ خود کو سنبھالیں اور اپنا ذہنی توازن خراب کرنے سے بچیں جبکہ اپنے آرام و سکون کا مزید خیال رکھیں اور کسی بھی صورت اپنے آپ کو دوسروں کے سامنے شرمندہ نہ ہونے دیں۔
دلو (Aquarius)
آج آپ کی شریک حیات کی تنقیدی صلاحیت عروج پر ہونے کی وجہ سے آپ کے گھر کا ماحول خاصے تناؤ کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ آپ اپنے رشتہ داروں کی جانب بھی چکر لگا سکتے ہیں۔ آج آپ کو اپنے کاروبار میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے جس کی وجہ سے آپ دلبرداشتہ ہوسکتے ہیں۔
حوت (Pisces)
آج آپ کے ستارے بتا رہے ہیں کہ آج آپ گھر کے کسی بڑے فرد سے بحث و مباحثہ میں ملوث ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے اختلافات پیدا ہونے کا امکان سامنے آسکتا ہے لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ آپ اپنے پیار بھر لفظوں کے ساتھ سب کچھ ٹھیک کرنے میں باآسانی کامیاب ہوسکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔