آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 ستمبر2017

شائع 22 ستمبر 2017 05:08am

Today1

حمل(Arise)

آج کسی بھی رقم کو خرچ کرتے وقت بڑھتی ہوئی جذباتیت کو قابو میں رکھنے کے لئے اپنے کسی قریبی فرد کے مشوروں کو اہمیت دیں اور خاصی معقول رقم کو بچانے میں کامیاب ہونے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ دوسروں سے ایسا مشورہ نہ کریں جس میں آپ کی شریک حیات کی مرضی شامل نہ ہو۔

ثور(Taurus)

اگر آپ نے اپنے گھر میں کسی نئی تبدیلی کا منصوبہ بن رکھا ہے تو آج کا دن اس کام کو عملی شکل دینے کے لئے بہترین ثابت ہوسکتا ہے۔ اب فیصلہ کرنا آپ کے اختیار میں ہے کہ آپ کیا کرتے ہیں اور کس حد تک اس بہترین وقت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

جوزا (Gemini)

آج آپ کے سامنے یقینی طور پر ایسے بہت سے مسائل ہوں گے کہ جنہیں حل کرنے کے لئے آپ کی کوششیں تب ہی باآور ثابت ہوسکتی ہیں جب آپ اس کے لئے ذہنی طور پر تیار ہوں گے اور اپنے کاموں کی ترجیحی فہرست تیار کرنے کے لئے عملی اقدامات کی کوشش کریں گے۔

سرطان (Cancer)

آج آپ کے ستارے اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں کہ آج آپ کو کسی ایسے کاروباری سفر اختیار کرنے کا موقع مل سکتا ہے جس میں آپ کی شریک حیات یا آپ کا محبوب آپ کے ساتھ ہوگا اور اس سفر کے دوران آپ دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کا موقع مل سکے گا۔

اسد (Leo)

آج صبح میں ہی آپ اپنا کوئی کاروباری دورہ منسوخ کرسکتے ہیں اور یہ سب کچھ آپ کی بہتری کے لئے ہی ہوگا۔ اسی دوران آپ کو اپنے گھر کے بارے میں کچھ نیا سوجھ سکتا ہے جس پر آپ عمل کرکے بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

سنبلہ (Virgo)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آج ایک بہترین دن ہے آج اس کا فائدہ تو اٹھائیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ایک وقت میں ڈھیر سارے کام ایک ساتھ شروع نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے مشکل پیش آسکتی ہے۔

میزان (Libra)

آج آپ کو جو بھی کام سرانجام دینا ہے اس میں اپنی شریک حیات کی رضامندی کو لازمی شامل کرلیں تاکہ کسی بھی قسم کے جھگڑے اور غلط فہمی سے بچا جاسکے۔ اس کے علاوہ اپنے تمام معاملات میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرکے ہی قدم آگے بڑھائیں۔

عقرب (Scorpio)

آج آپ کے ستارے یہ بتارہے ہیں کہ آج آپ کا دن بہت ہی زیادہ مصروف ہوگا جس میں آپ اپنی ذات ور اپنے گھر کے بارے میں اہم فیصلے کرسکیں گے جس کے بعد ہی آپ کو کچھ حوصلہ ہوسکے گا اور شام میں آپ اپنی دن کی سرگرمیوں میں کامیابی کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں گے۔

قوس (Sagittarius)

آج آپ کے ستارے یہ کہہ رہے ہیں کہ آج آپ کی مزاجی کیفیت بہتر نہ ہوگی جس کی وجہ سے آپ کو اپنے کئی معاملات ملتوی بھی کرنا پڑیں گے جس میں آپ کی کاروباری ملاقاتیں بھی شامل ہوسکتی ہیں لیکن اس کے علاوہ اپنے اہم فیصلوں کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔

جدی (Capricorn)

آج آپ کے ستارے اس بات کی خوشخبری سنا رہے ہیں کہ آج آپ کو کسی بھی وقت کسی جگہ سے معقول رقم کا حصول ممکن ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانا ممکن ہوسکے گا جبکہ اپنے گھر میں آپ کی دلچسپی مزید بڑھ سکتی ہے۔

دلو (Aquarius)

آج آپ کے ستارے یہ بتا رہے ہیں کہ آج آپ کا واسطہ کچھ گھریلو مشکلات سے ہی رہ سکتا ہے جبکہ آپ کو موقع مل سکتا ہے کہ آپ اہم یا قیمتی چیز اپنے گھر کے لئے خرید سکیں یا اپنے لئے کوئی پراپرٹی خرید سکیں۔ ایسے میں آپ کو اپنی شریک حیات کا مکمل تعاون اور سپورٹ بھی حاصل رہے گی۔

حوت (Pisces)

آج آپ اپنے پرانے شروع کئے گئے منصوبوں کی تکمیل کے لئے بہت ہی زیادہ پر عزم ہوں گے جبکہ آپ کی بھر پور توجہ صرف اسی جانب ہی مرکوز رہے گی۔ اس کے علاوہ آج کوئی قریبی مگر تجربہ کار شخص آپ کی عملی مدد کرسکتا ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔