موجودہ شہد آپ کی زندگی برباد کرسکتا ہے
شہد ایک ایسی غذا ہے جس میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ اسلامی روایات میں بھی شہد کو شفا کا زخیرہ مانا جاتا ہے اور سائنس نے بھی اس کو ثابت کردیا ہے۔
لیکنا ب سانسدانوں نے موجودہ شہد کے بارے میں ایسا انکشاف کیا ہے کہ آپ شہد کھانا تو دور اسے چھوئیں گے بھی نہیں۔
برطانوی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا کہ بازار میں ملنے والا شہد خالص نہیں ہوتا ، اس میں نیونیکوٹی نوائیڈ کیمیکل شامل ہوتا ہے جو کیڑے مکوڑوں کو مارنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ کیمیکل پودوں اور درختوں پر چھڑکا جاتا ہے اور مکھیاں نہی میں سے رس چوستی ہیں، جو بعد میں شہد بن جاتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسی مکھیوں کا بنایا ہوا شہد انسان کو موت کے منہ میں لے جاسکتا ہے۔ اس کیمیکل سے انسان کا عصبی نظام بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف سسیکس کے بائیولوجی کے پروفیسر ڈیو گولسن نے کہا کہ اس تحقیق کے بعد کوئی شق نہیں کہ ہم روزانہ جو شہد کھاتے ہیں اس کے ساتھ ہم کوئی ایک نیوروٹاکسن بھی اپنے جسم میں اتار رہے ہیں۔اگرچہ شہد کی روزانہ کی خوراک میں اس کی مقدار کم ہوتی ہے لیکن انجام کار یہ خطرناک زہریلے کیمیکل انسان کے عصبی نظام کو ناکارہ بنا سکتے ہیں۔
بشکریہ The Independence


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔