دنگل گرل زارا وسیم دوران پرواز ہراسگی کا نشانہ بن گئیں
ممبئی: دنگل گرل زارا وسیم دوران پرواز ہراسگی کا نشانہ بن گئیں۔ زارا وسیم نے سوشل میڈیا پر پوری کہانی بیان کردی۔ واقعہ بیان کرتے بالی ووڈ اسٹار رو پڑیں۔
سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے ویڈیو پیغام میں بالی ووڈ اسٹار زارا وسیم نے تمام کہانی بیان کردی۔ کیسے ہراساں کیا گیا؟ زارا وسیم واقعہ بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔
زارا وسیم دہلی سے ممبئی جارہی تھیں کہ پہلے طیارے میں منچلے نے چھیڑ چھاڑ کی پھر لائٹس آف ہوتے ہی بدسلوکی بڑھ گئی۔
معاملے پر مسافروں اور فلائٹ اسٹاف نے بھی کوئی مدد نہ کی۔
خبر بھارتی میڈیا کی زینت بنی تو انتظامیہ کو ہوش آیا۔ زارا وسیم کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
زارا وسیم کی ویڈیو اور تصاویر نے بھارت میں خواتین کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر ایک بار پھر سوال بھی اُٹھادیئے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔