Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

سردیوں میں ادرک کے 5 جادوئی فوائد

شائع 14 دسمبر 2017 09:11am

8

قدرت نےادرک کے اندر نہ صرف بہت سی بیماریوں کا علاج پوشیدہ رکھا ہے بلکہ اس میں بے شمار خوبیاں بھی موجود ہیں۔ جن کے باعث ادرک کا استعمال صحت کیلئے انتہائی مفید ہے، بالخصوص سردیوں میں اور اس حوالے سے چند انتہائی اہم فوائد ہیں جو آپ کو بتائے جارہے ہیں۔

٭ جسم کو گرم رکھنے کیلئے

ادرک کے چند ٹکڑے 2 کپ پانی میں ڈال کراُبال لیں پھر اس میں شہد کے چند قطرے شامل کرکے دن میں 2 سے 3 مرتبہ پی لیں، یہ طریقہ سردی میں آپ کے جسم کو گرم رکھنے میں مدگار ثابت ہوگا اور ٹھنڈ سے بچائے گا۔

٭ پیروں کو گرم رکھنے کیلئے

ادرک نہ صرف جسم کو گرم رکھتی ہے بلکہ پیروں کو گرم رکھنے کیلئے بھی ادرک کا استعمال کیا جاتا ہے، ایک برتن میں پانی اور اس میں ادرک کے چند ٹکڑے ڈال کر ابالیں اور جیسے ہی پانی ٹھنڈا ہونا شروع ہوجائے تو اس میں 15 منٹ تک پاؤں ڈال کر رکھیں اور دن میں 2 بار اس عمل کو دہرائیں۔

٭ زکام اور کھانسی کے علاج کیلئے

سردیوں میں نزلہ، زکام اور کھانسی عام سی بیماریاں ہیں لیکن اس کا بھی علاج ادرک میں موجود ہے۔ ایک چمچ شہد میں ادرک کے رس کے چند قطرے ڈالیں اور دن میں 2 سے 4 مرتبہ اس کا استعمال کریں۔

٭ درد ختم کرنے کیلئے

ادرک میں موجود خصوصیات ہر طرح کے درد کو ختم کرنےمیں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں، لہذا ادرک کو کھانے میں استعمال کریں یا پھر ادرک کی چائے پیئں اس سے جسم میں درد اور سوزش کا خاتمہ ہوجاتاہے۔

٭ نظام ہاضمہ اور پیٹ کے درد کیلئے

ادرک نظام ہاضمہ کے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے، روزانہ ایک گرام ادرک کا استعمال پیٹ کے درد اور نظام ہاضمہ کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے پیٹ میں مستقل درد رہتا ہے تو ادرک کے رس کے چند قطرے استعمال کریں۔