مشہور کارٹون اسکو بی ڈو کی وائس آوور آرٹسٹ ہیتھر نارتھ انتقال کرگئیں
File Photoمشہور کارٹون اسکو بی ڈو کی معروف امریکی اداکارہ ہیتھر نارتھ اکہتر سال کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق وہ اکہتر سال کی عمر میں طویل بیماری کے بعد لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال کرگئیں ۔
وہ اسکو بی ڈو کارٹون میں ڈیفنی بلیک کے کردار میں وائس اوور آرٹسٹ کے طور پر کام کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے انیس ستر میں اس حوالے سے ڈیبیو کیا۔ اور وہ اس کردار کی دوسری وائس آوور آرٹسٹ تھیں۔
Heather North voiced Scooby-Doo's Daphne Blake for over 30 years. https://t.co/El7mdCiPo5
— Twitter Moments (@TwitterMoments) December 20, 2017
بعد میں بھی دوہزار تین تک وہ اس حوالے سے مختلف کرداروں کے وائس آوور آرٹسٹ کے طور پر کردار ادا کرتی رہتی تھیں۔
اس حوالے سے جو سیریز پیش کی گئی ہیں اس میں دا نیو اسکو بی ڈو موویز جوکہ انیس سو ستر میں پیش کی گئی۔ مختصر عرصے کیلئے اسکو بی ڈو اور اسکریپی ڈو سیریز اور دا نیو اسکو بی ڈو مسٹریز شامل ہیں جوکہ انیس سو چوراسی میں پیش کی گئی تھی۔
نارتھ نے ہیتر ڈزنی کے ایک اور پراجیکٹ دا بیئر فوٹ ایگزیکٹیو میں کرٹ رسل کی گرل فرینڈ کا کردار بھی نبھایا تھا۔ اسکے علاوہ وہ سینڈی ہارٹن ان ڈیز آف اوور لائف میں بھی کردار نبھاچکی ہیں۔
ان کی موت کی خبرکی سب سے پہلے موقر روزنامے ہالی وڈ رپورٹر نے تصدیق کی تھی۔
Courtesy: BBC
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔