بولی وڈ اسٹارز کے پاکستانی ستاروں میں بھائی بہن کون ؟
ٖٖFile Photo
بولی وڈ کا شمار ہالی وڈ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی انڈسٹڑی میں ہوتا ہے اور اب وہاں پر کئی فلموں میں ہالی وڈ ستارے بھی جلوہ گر ہورہے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان کے بھی کئی اسٹارز اب بھارت میں قسمت آزمائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تاہم ان بولی وڈ اسٹارز کی بعض پاکستانی ستاروں کے ساتھ شکل و صورت میں انتہائی مشابہت پائی جاتی ہے کہ یہ آپس میں بھائی بہن لگنے لگتے ہیں۔ ذیل میں ایسے بولی وڈ ستارے اور پاکستانی اسٹارز بیان کیے گئے ہیں۔
شمون عباسی اور اکشے کمار
شمون عباسی کا شمار پاکستان کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے لیکن اگر آپ ان کی مشابہت اکشے کمار سے دیکھیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔
عدیل حسین اور جان ابراہم
عدیل حسین پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں اور یہاں پر ان کے کئی مداح ہیں ۔ ان کی جان ابراہم کے ساتھ حیرت انگیز مشابہت ہے۔
مہوش حیات اور نرگس فخری
مہوش حیات اور نرگس فخری کے درمیان پائی جانیوالی مشابہت بھی حیران کن ہے۔
شردھا کپور اور ثناء جاوید
اگر شردھا کپور اور ثناء جاوید کو آپ ایک ساتھ سائیڈ پوز سے دیکھیں تو ضرور کہیں گے کہ یہ دونوں بہنیں ہیں۔
اریج فاطمہ اور کریتی سنون
اریج فاطمہ اور کریتی سنون میں بھی حیرت انگیز مشابہت پائی جاتی ہے۔
ویرات کوہلی اور احمد شہزاد
ویرات کوہلی اور احمد شہزاد کو دیکھا جائے تو دونوں کی شکل سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ یہ دونوں جڑواں بھائی ہیں۔
راہول بھٹ بھارت میں شوبز میں کئی پراجیکٹس میں کام کرچکے ہیں ۔ تاہم کی بھی پاکستانی اداکار سلیم شیخ سے حیرت انگیز مشابہت ہے۔
انوشکا شرما اور صنم بلوچ
انوشکا شرما اور صنم بلوچ کے درمیان بھی مشابہت سے آپ یقینی طور پر حیران رہ جائیں گے۔

























اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔