بولی وڈ فلموں کی پیشکش ٹھکرانے والے پاکستانی اداکار

اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2017 04:13pm
File Photo File Photo

اگرچہ کئی پاکستانی فلم اسٹارز بولی وڈ کی طرف رخ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور فواد خان، ماورا، ماہرا خان انہیں اسٹارز میں شامل ہیں تاہم بعض پاکستانی ستارے ایسے بھی ہیں جنہوں نے بھارت کی جانب سے کی گئی فلموں کی آفرز کو ٹھکرادیا ۔ ذیل میں ایسے ستارے بیان کیے گئے ہیں۔

شان شاہد

shan

شان شاہد کا شمار بھی ایسے ہی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بولی وڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرادیا۔ شان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کو بھی بولی وڈ کی ایک فلم میں کام کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اس میں ان کا کردار منفی تھا، جس سے یہ تاثرمل رہا تھا کہ بولی وڈ کو ایک اور دہشت گرد چہرہ دکھانے کیلئے چاہیئے اور وہ پاکستانی ہیں جبکہ پاکستان میں لوگ ان کو بہت پسند کرتے ہیں، اسلئے انہوں نے اس کردار کو ٹھکرادیا۔

حمزہ علی عباسی

hamza

حمزہ علی عباسی کا شمار بھی انہیں ستاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بولی ڈ میں کام کرنے کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ حمزہ کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستان مخالف تھی۔ بے بی نامی فلم میں اسلئے انہوں نے کام کرنا پسند نہیں کیا۔ حمزہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہنا چاہتے ہیں اور انہیں بولی وڈ کی کسی پیشکش کا انتظار نہیں ہے۔

ہمایوں سعید

humayun

ہمایوں سعید کا شمار بھی پاکستان کے معروف فنکاروں میں ہوتا ہے اور کئی ڈراموں میں قسمت آزمائی کرنے کے بعد اب وہ فلموں میں اپنا جلوہ دکھارہے ہیں۔ تاہم ان کی گنتی بھی ان فنکاروں میں آتی ہے جنہوں نے ایک نہیں کئی بولی وڈ کی پیشکشوں کو ٹھکرادیا ہے۔ ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ان کو ملک میں اتنا کام کرنا ہے ، جس کی وجہ سے بولی وڈ کیلئے ان کے پاس وقت بالکل نہیں ہے۔

فیصل قریشی

faisal

فیصل قریشی بھی بولی وڈ کی فلموں میں پیشکش کو ٹھکراچکے ہیں۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے یہ فلمیں اسلئے ٹھکرائی تھیں کیونکہ وہ سمجھتے تھے ، ان پراجیکٹس کا اسکرپٹ اتنا اچھا نہیں جتنا ہونا چاہیئے تھا۔ تاہم فیصل کا ماننا ہے اگر ان کو اچھا کام ملا تو ضرور وہ کسی فلم میں کام کرنا چاہیں گے۔

فہد مصطفی

fahad

فہد مصطفی کا شمار بھی پاکستان کے مشہور ٹی میزبانوں میں ہوتا ہے۔ فہد نے ایک شو میں بات چیت میں بتایا تھا کہ ان کو مہیش بھٹ کی جانب سے بولی وڈ میں کام کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس پر غور کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا کیونکہ پہلے ہی ان کے پاس پاکستان میں بہت کام موجود ہے۔

صنم جنگ

sanamimage

صنم جنگ نے بولی وڈ کی پیشکش یہ کہہ کر ٹھکرادی کہ وہ فلم میں کسی بھی قسم کا بولڈ کردار ادا کرنا نہیں چاہیں گی۔ اور یہی وجہ تھی کہ انہوں نے بولی وڈ سے اجتناب کیا۔

فاطمہ آفندی

effindiimage

فاطمہ آفندی بھی پاکستان میں کئی ڈراموں میں کام کرچکی ہیں اور اب ملک میں ان کے کئی مداح ہیں۔ فاطمہ نے بھی بتایا کہ انہیں انیس بزمی کی جانب سے بولی وڈ میں فلم کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں نے یہ کردار یا فلم اس لئے ٹھکرادی کیونکہ اس میں ان کو بولڈ اداکاری کرنی تھی۔