ہالی وڈ کے 70 سالہ 'ٹرمنیٹر' آج بھی خود کو کس طرح فٹ رکھتے ہیں؟

شائع 26 دسمبر 2017 10:59am

main2

ماضی کے مشہور و معروف باڈی بلڈر اور موجودہ دور کے ہالی وڈ سپر اسٹار 70 سالہ آرنلڈ شوارزنیگر نے مداحوں کے لئے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر ایک پیغام بھیجا ہے۔

کرسمس کے خوشیوں بھرے موقع پر انہوں نے ایک ٹویٹ میں ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر کے اس حصے کو پہنچنے کے باوجود وہ ورک آؤٹ پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر نوجوانوں کے لئے ایک اعلیٰ مثال قائم کررہے ہیں۔

آرنلڈ شوازنیگر نے اپنی زندگی میں بے شمار اعزازات حاصل کئے۔ انہوں نے محض 15 سال کی عمر سے ویٹ ٹریننگ کا آغاز کیا اور صرف 20 سال کی عمر میں مسٹر یونیورس کا اعزاز لے اڑے۔

ہالی وڈ کے ٹرمینٹر ہیرو 2003 سے 2011 تک کیلیفورنیا کے 38 ویں گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ وہ سیاست کے میدان میں بھی خاصے مشہور ہیں۔

:عمر کے 70 ویں برس میں ان کا متاثر کن ورک آؤٹ ویڈیو میں ملاحظہ کریں