عامر خان کے سامنے اپنا اسکرپٹ پیش کریں؟ لکھاریوں کا مقابلہ
اگر آپ اچھے لکھاری ہیں اور بھارتی انڈسٹری میں جگہ بنانا چاہتے ہیں تو آپ بھی اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں ، اس مقابلے میں حصہ لینے والے کو نہ صرف انعامی رقم ملے گی بلکہ اپنا لکھا گیا اسکرپٹ بھی بولی وڈ اسٹار اور معروف لکھاریوں کے سامنے پیش کرنے کا موقعہ ملے گا۔
اس حوالے سے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ بھی بولی وڈ اسٹار عامر خان نے شیئر کی ہے جس میں وہ اس مقابلے سے متعلق تمام تفصیلات بتارہے ہیں۔
Hey guys, here is a great opportunity for budding writers.
Love
a. https://t.co/EIp0OX1pKg pic.twitter.com/AQNp22dto4— Aamir Khan (@aamir_khan) December 26, 2017
اس مقابلے میں نہ صرف نئے بلکہ وہ لکھاری جو کہ تجربہ رکھتے ہیں دونوں کو حصہ لینے کی اجازت ہے ، تاہم اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے اسکرپٹ خلاصہ پندرہ جنوری دوہزار اٹھارہ تک جمع کرانا ہوگا جبکہ پورا اسکرپٹ تین ماہ میں پندرہ تک جمع کرانا ہوگا۔
مقابلے میں جیوری کے فرائض عامر خان ، راج کمار حیرانی ، جوہی چترویدی، اور انجم راجا بالی سرانجام دیں گے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔