یہ 8 بولی وڈ شخصیات بھارت میں ووٹ نہیں دے سکتیں

شائع 28 دسمبر 2017 11:32am

main3

ووٹ دینا ہر شہری کا ایک بنیادی حق ہوتا ہے لیکن اگر آپ سے یہ بات کہی جائے کہ اکشے کمار بھارت میں ووٹ نہیں ڈال سکتے تو کیا آپ مانیں گے۔ یقیناً آپ کے لئے یہ حیران کن خبر ہوگی مگر یہ حقیقت ہے۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کی ان آٹھ شخصیات کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو بھارت میں ووٹ دینے کا حق نہیں رکھتے۔ ذیل میں ملاحظہ کریں یقیناً آپ ان کے نام جان کر بالکل حیران رہ جائیں گے۔

دپیکا پاڈوکون

File Photo File Photo

حیران کن طور پر دپیکا پاڈوکون بھارت کی کسی بھی طرح کی ووٹنگ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ دپیکا ڈنمارک میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں۔

سپنا پبّی

Image result for sapna pabbi

سپنا پبّی کو خاموشیاں فلم میں دم دار اداکاری کرنے کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔ وہ لندن میں پیدا ہوئیں اور پھر ممبئی شفٹ ہوگئیں۔ ممبئی میں انہیں ایک ٹی وی شو 'گھر آجا پردیسی' میں کام مل گیا اس طرح وہ قانونی طور پر بھارتی شہری نہ ہوئیں۔

اکشے کمار

Akshay Kumar Latest Wallpapers

اکشے کمار نے حبّ الوطنی اور قومی جذبے پر کئی فلمیں بنائیں تاہم وہ بھی بھارتی شہری نہیں ہیں اور ووٹ بھی نہیں ڈال سکتے۔ چونکہ بھارت میں دو شہریت نہ رکھنے کا قانون لاگو ہے تو انہوں نے بھارت کی شہریت چھوڑ کر کینیڈا کی شہریت اپنا لی ہے۔

مونیکا ڈوگرا

Related image

مونیکا ایک مشہور اداکارہ اور گلوکارہ ہیں حال ہی میں انہیں ایک شو کو جج کرتے دیکھا گیا تھا۔ لیکن وہ بھی بھارتی شہری نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ ڈٖالنے سے محروم ہیں۔ وہ نیویارک میں پیدا ہوئیں۔

کترینہ کیف

فائل فوٹو فائل فوٹو

کترینہ کشمیری باپ اور برٹش ماں کی بیٹی ہیں اور ان کی شہریت پر ہمیشہ سے ہی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ وہ لندن میں پیدا ہوئیں اور کام کی غرض سے ممبئی میں شفٹ ہوئیں۔ تاہم وہ بھارتی شہریت نہ رکھنے کی وجہ سے ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔

عمران خان

Image result for imran khan actor

یہ واقعی بہت سرپرائزنگ ہے۔ عامر خان تو بھارت میں پیدا ہوئے مگر ان کے بھانجے عمران خان امریکا میں پیدا ہوئے۔ یہ بھارتی قوانین کے خلاف ہے اور اسی وجہ سے وہ بھی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے۔

سنی لیونی

Image result for sunny leone

سنی لیون بھارتی انڈسٹری پر کافی عرصے سے اپنا جلوے بکھیر رہی ہیں۔ لیکن وہ کینیڈین شہری ہونے کے باعث بھارتی ووٹنگ سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

عالیہ بھٹ

Image result for alia bhatt

عالیہ اکثر و بیشتر اپنی برٹش گرینڈمدر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑتی رہتی ہیں۔ وہ اپنی والدہ سونی رازدان کی طرح ایک برٹش شہری ہیں جس کی وجہ سے ووٹ کا حق استعمال نہیں کرسکتیں۔

Thanks to filmipop