مستقبل کی 100 فیصد درست پیشن گوئی کرنے والی 10 فلمیں

شائع 29 دسمبر 2017 05:48am

ss

ماضی کی کئی فلمیں ایسی ہیں جنہوں نے مستقبل کو مکمل طور پر کمال کے ساتھ پیش کیا. یہ سب مصنفین اور فلم سازوں کے عمومیت سے ہٹ کر سوچنے کی وجہ سے ممکن ہوا. مصنفین مستقبل کی سوچ رکھنے والے تھے، وہ تفصیلات کا مشاہدہ کرتے تھے اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ ثا بت ہو گیا ہے کہ وہ پیشین گوئی کرنے میں مہارت رکھتے تھے۔سچ کہوں تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ پیشن گوئیاں ان کی ذاتی خواہشوں پر مبنی تھیں۔

یہاں ہم نے 10 ایسی فلموں کی فہرست جمع کی ہے جس میں مستقبل کی سو فیصد صحیح پیشین گوئی کی گئ  تھی۔

(٭سپیس اوڈیسی(1968

1. 2001: A Space Odyssey (1968)

اس فلم میں آئی فون کی سری اور ویڈیو کالز کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔جس کا پہلے تصور بھی نہیں تھا اور دور حاضر میں ہم سب ہی اس سے واقفیت رکھتے ہیں  اور اب اسے روز مرہ زندگی میں ایک عام سی چیز سمجھا جاتا ہے۔

٭بیک ٹو دی فیوچر سیریز

2. Back to the Future Part 2 (1989)

اس فلم میں اڑنے والی گاڑیوں، پہنے جانے والے گیجٹز، ٹیک گلاس اور اوربورٹز کی پیشین گوئی کی گئی تھی۔

(یوہیوگوٹ میل (1998

3. You've Got Mail (1998)

جب یہ فلم آئی تو، آن لائن ڈیٹنگ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا، لیکن ٹام ہینک اور میگ رین نے اس کی کوشش کی، اور ہم سب جانتے ہیں کہ دور حاضر میں آن لائن ڈیٹنگ کس حد تک مشہور ہے.

(ائیروپلین ٹو:دی سیکوئل(1982

4. Airplane II: The Sequel (1982)

اس فلم میں 1982 میں ہوائی اڈے پر فل باڈی سکینرز کی پیشین گوئی کی جو آنے والے سالوں میں تقریباً ہر ہوائی اڈے میں استعمال کیا گیا۔

(دی کیبل گائے(1996

5. The Cable Guy (1996)

دی کیبل گائے میں انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیٹیلائٹ گیمنگ کو متعارف کروایا تھا۔

(مائنورٹی رپورٹ(2002

6. Minority Report (2002)

اس فلم میں موشن سنسر گیم کی پیشین گوئی کی گئ تھی جو آجکل ایکس بکس تھری ڈی میں استعمال ہوتی ہے۔ ساتھ ہی اس فلم میں منتخب صارفین تک اشتہارات پہنچانے کے خیال کو بھی پیش کیا گیا۔

(دی نیٹ(1995

8. The Net (1995)

جب یہ فلم بنائی گئ تب انسان کسی کی آن لائن شناخت  چرانے اور استعمال کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ لیکن دور حاضر میں یہ ایک حقیقت ہے اور مشہور سائبر کرئم ہے اور ایسا کرنے والا سزا کا مستحق ہوتا ہے۔

(ٹوٹل ری کال(1990

10. Total Recall (1990)

اس فلم میں ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار کی  پیشین گوئی کی گئی تھی، اور ہم سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ بہت سی ٹیکسی فرمز ڈرائیور کے بغیر چلنے والی کار کی ٹیکنالوجی پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی ماضی میں کی گئی یہ پیشین گوئی بھی درست ثابت ہوجائے گی۔

( ٭ وار گیمز (1983

14. War Games (1983)

اس فلم میں  سائیبر وار فیئر اور ہیکنگ کی پیشین گوئی کی گئی تھی، جبکہ اس وقت لوگوں کو انٹرنیٹ تک کہ بارے میں معلومات نہیں تھیں۔

( فیس آف (1997

15. Face/Off (1997)

جب اس فلم کو پیش کیا گیا تب ناظرین کے لیے شاید یہ ایک مضحکہ خیز انکشاف تھا کہ کوئی کیسے کسی کا چہرہ لے سکتا ہے اور اپنا چہرہ تبدیل کرواسکتا ہے۔ پر دور حاضر میں یہ ایک حقیقت ہے۔

Thanks to wittyfeed