کم معاوضے کی وجہ سے بڑی فلموں کو چھوڑنے والے اداکار
ایک پروفیشنل اداکار جب بھی اپنے لئے کسی فلم کو منتخب کرتا ہے تو سب سے پہلے اسکرپٹ پڑھتا ہے جس کے بعد اگر اسکرپٹ سمجھ آجائے تو معاوضے کی بات چیت آگے بڑھائی جاتی ہے۔ تاہم اکثر اوقات اداکار ایسا معاوضہ مانگ لیتے ہیں جو دائیریکٹر کی پہنچ سے باہر ہوتا ہے اور مجبوراً اسے کردار کسی اور اداکار کو دینا پڑ جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو ان بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہوں نے کم معاوضہ ملنے کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
سوناکشی سنہا

سوناکشی سنہا 'دبنگ' کی کامیابی کے بعد فلم میکرز کے لئے ایک آٹومیٹک چوائس بن گئی تھیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں 'کِک' میں بھی اداکاری کی آفر ہوئی تاہم ان کی جانب سے ڈیمانڈ زیادہ کرنے پر فلم میکرز کو مجبوراً جیکیولین فرنینڈز کو کاسٹ کرنا پڑا۔
شاہ رخ خان

فلم 'پدماوتی' ریلیز سے قبل ہی مسلسل مشکلات کا شکار رہی ہے لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو اس فلم کے مرکزی کردار کے لئے پہلے شاہ رخ خان کو آفر کی گئی تھی۔ کنگ خان کو اسکرپٹ پسند آیا لیکن 90 کروڑ کی ڈیمانڈ نے سنجے لیلا بھنسالی کو شاہد کپور کی جانب گھما دیا۔
کرینہ کپور خان

کرینہ کپور بولی وڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو کسی بھی فلم کو سائن کرنے سے قبل اپنی شرائط و ضوابط خود طے کرتی ہیں۔ کرن جوہر نے اپنی بائیو گرافی میں بتایا تھا کہ وہ 'کل ہو نہ ہو' کی نینا کا کردار کرینہ کو ہی دینا چاہتے تھے لیکن کرینہ نے بھاری معاوضے کا تقاضہ کیا جس کے بعد پریتی زنٹا کو یہ کردار سونپا گیا۔
نواز الدین صدیقی

نواز الدین صدیقی واقعی ایک لاجواب اداکار ہیں انہوں نے محض اپنے بلبوتے پر ہی اپنے نام کو ایک برانڈ بنایا جس کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بھی ویسی ہی ہوتی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انہیں اکشے کمار کی 'جولی ایل ایل بی ٹو' میں بھی اداکاری کی آفر ہوئی تاہم ساڑھے 3 کروڑ ڈیمانڈ کے باعث انہیں کاسٹ نہ کیا جاسکا۔
سری دیوی
![]()
جب یہ خبر سامنے آئی کہ سری دیوی نے 'باہوبلی ٹو' میں شیواگامی کا کردار نبھانے سے منع کردیا تو سب حیران رہ گئے۔ کچھ وقت بعد ہی انہوں نے واضح کردیا کہ اگر آئندہ انہیں کبھی ایسی آفر ملی تو وہ اس کو کبھی نہیں ٹھکرائیں گی۔
Thanks to filmipop

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔