فلم'میں نے پیار کیوں کیا؟' کے ہدایت کار نے 28 سال بعد حقیقت بیان کردی

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2017 04:22pm

salman

آج سے 28 سال پہلے سلمان خان اور سورج برجاتیا نے بولی وڈ انڈسٹری کو فلم کے زریعے ایک ایسا کردار دیا تھا جسے لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ فلم 'میں نے پیار کیوں کیا؟' میں  سلمان خان نے پریم کا کردار نبھایا تھا جس کے پیارے انداز نے مداحوں کا دل جیت لیا تھا۔

البتہ  فلم کے ہدایت کار سورج برجاتیا  نے حال ہی میں یہ بتایا کہ انہوں نے سلمان خان کو فلم کے پہلے آڈیشن میں ہی انکار کردیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق  برجاتیا  کا کہنا تھا کہ'جب سلمان پہلی بار میرے آفس آئے تھے تو مجھے یاد ہے کہ وہ ریسپشن پر بیٹھے تھے اور مجھے دور سے بہت چھوٹے معلوم ہورہے تھے لکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے دوسرا آڈیشن دیا اور ہمیں وہ پسندآگئے'

سلمان سے پہلے فلم'میں نے پیار کیوں کیا؟'  میں پریم کا کردار نبھانے کیلئے دوسرے ناموں کا چناؤ کیا گیا تھا جیسے وندو ڈارا سنگھ، ڈیپک تجوری، پیوش مشرہ۔

اس کے علاوہ ہدایت کار نے فلم کے بارے میں مزید ایک دلچسپ معلومات بتائی۔ فلم میں  استعمال کیا گیا کبوتر جو پریم اور سومن کو ایک دوسرے کے پیغامات پہنچاتا تھا درحقیقت اس کا نام 'ہینڈسم' رکھا گیا تھا۔

بشکریہ: پنک ویلا