یہ 10 بولی وڈ اسٹارز نئے سال کی پارٹی کہاں کریں گے؟

شائع 31 دسمبر 2017 10:55am

Untitled-2

نئے سال کے ساتھ نئی امیدیں وابسطہ ہوتی ہے اور یقیناًً بولی وڈ اسٹارز کیلئے یہ نیا سال کافی معنی رکھتا ہے کیونکہ نئے سال میں انہیں نئی فلموں میں اپنی بہترین کارگردگی دکھانی پڑتی ہے جس کی بنا پر انہیں پورا سال یاد رکھا جائے۔

کرسمس کے بعد پورے سال میں پیدا ہونے والے ذہنی دباؤ  سے نجات پانے کیلئے اسٹارز کو کچھ چھٹیاں چاہیے ہوتی ہیں جن میں وہ اپنی نجی زندگی کو بھی اہمیت دیتےہیں اور آنے والے سال کیلئے مضبوط بننے کی کوشش کرتےہیں۔

آئیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ چند بولی وڈ اسٹارز نئے سال کی پارٹی کس شہر میں کریں گے۔

سنی لیون

سنی لیون  کو ان کے شوہر کے ساتھ نیو ایئر کے موقع پر دبئی میں دیکھا جائے گا۔

اکشے کمار

نئے سال کی شروعات کیلئے اکشے اپنی فیملی کے ہمراہ  کیپ ٹاؤن کیلئے جاچکے ہیں۔

انوشکا شرمہ اور ویرات کوہلی

دونوں اسٹارز کی پرتعیش شادی کے بعد اب ویروشکا سوتھ افریقہ  کیلئے جاچکے ہیں جہاں وہ نیا سال بھی منائیں گے اور ویرات اپنی نئی کرکٹ سیریز کا آغاز بھی کریں گے جو سوتھ افریقہ کے خلاف کھیلی جائے گی۔

مادھوری ڈکشٹ

مادھوری اپنے شوہر کے ہمراہ  نئے سال کو منانے کیلئے جاپان پہنچ چکی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے انسٹگرام پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان

سیف علی خان اپنی بیوی کرینہ اور چھوٹے بیٹے تیمور کے ساتھ نیو ایئر منانے کیلئے یورپ جاچکے ہیں۔

سلمان خان

رپورٹ کے مطابق سلمان خان نیا سال اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ  ممبئی میں ہی منائیں گے۔

ایکتا کپور

ایکتا کپور پہلے ہی لاس اینجلس میں موجود ہیں اور وہ وہیں اپنے دوستوں کے ہمراہ نیا سال منائیں گی۔

پرینکا چوپڑا

پرینکا چوپڑا اپنے نئے ہالی وڈ پروجیکٹ کی وجہ سے امریکہ میں ہی رہ رہی ہیں البتہ رپورٹر کے مطابق  نئے سال کیلئے وہ اپنے گھر ممبئی آئیں گی اور اپنے دوست و احباب کے ساتھ نیا سال منائیں گی۔

عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کو حال ہی میں ان کی دوست کے ہمراہ بالی میں دیکھا گیا ہے اور ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ 'جی میرا نیو ایئر کا پلان ہے، میری دوست کی شادی ہونے والی ہے اور ہم تمام لڑکیاں ایک ساتھ نیا سال منائیں گی'

جوہی چاؤلا

جوہی نئے سال کا آغاز افریقہ میں کریں گی۔

بشکریہ: وٹی فیڈ