عمران ہاشمی کی ساتھی اداکارہ سڑکوں پر سونے پر مجبور

شائع 02 جنوری 2018 09:54am

main2

یہ دنیا گول ہے اور لوگ ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں سب کچھ ممکن ہے۔ آج ہم آپ کو ایک ایسی کہانی سنانے جارہے ہیں جسے سن کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

کیا آپ اس بات کا تصور بھی کرسکتے ہیں کہ ایک ایسی اداکارہ جو حال ہی میں بولی وڈ کے ہیرو کے ساتھ فلم میں کام کرچکی ہو اور اب اس کے پاس اتنے بھی پیسے نہ ہوں کہ وہ اپنے گھر ہی میں رہ لے؟ یقیناً نہیں سوچا ہوگا۔

Image result for emran hashmi film aina

لیکن ایسا ہوا ہے کچھ ماہ قبل عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے والی اداکارہ  الیسا خان کو دہلی کی سڑکوں پر سوتے ہوئے دیکھا گیا۔ الیسا عمران ہاشمی کی فلم 'آئینہ' میں ایک رومانوی کردار ادا کر چکی ہیں اس کے علاوہ وہ فلم 'مائی ہزبینڈز وائف' میں بھی مرکزی اداکارہ کا کردار ادا کر چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیسا خان کو ان کی ماں اور بھائی نے دھکے دے کر گھر سے نکال دیا تھا۔ جس کی وجہ یہ تھی کہ اداکارہ نے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ کے خلاف کمپلین درج کروائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے سابقہ بوائے فرینڈ نے ان کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز بنالی تھیں جس پر وہ انہیں دھمکاتا تھا یہاں تک کہ اس نے ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ بھی کر دی تھی۔ تاہم ممبئی پولیس کے ایکشن کے بعد ویڈیو کو ہٹوادیا گیا لیکن اداکارہ کو بے گھر ہوکر دہلی کی سڑکوں پر رہنا پڑا۔

الیسا خان کا تعلق وزیر غازی الدین کے خاندان سے ہے۔ انہوں نے ہی غازی آباد کو آباد کیا تھا۔ اداکارہ ایک مندر یا سہیلی کے گھر رہنے پر مجبور ہوگئی تھیں۔ سال 2007 میں ایک مشہور ماڈل گیتانجلی ناگپال کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آچکا ہے جس کے بعد انہیں بھیک مانگتے ہوئے دیکھا گیا۔

:ان کے ماضی کی کچھ تصاویر ملاحظہ کریں

Image result for emran hashmi film ainaImage result for alisa khanImage result for alisa khan

Thanks to indiatoday