معروف اداکارہ نائلہ شاہ دربدر، اب کس حال میں ہیں؟ جانیئے

شائع 02 جنوری 2018 01:21pm
File Photo File Photo

بعض اوقات زندگی انتہائی آزمائش سے گزارتی ہے اور یہ آزمائش اتنی سخت بھی ہوسکتی ہے کہ ہماری ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑ جائے۔ ایسا ہی کچھ ماضی کی معروف اداکارہ نائلہ شاہ کے ساتھ بھی ہوا ہے۔

نائلہ شاہ کا شمار ملک کی معروف اسٹیج اداکارہ کے طور پر ہوتا ہے تاہم ان کے پہلے شوہر کی موت کے بعد وہ دوبارہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں لیکن ان کی یہ شادی خوشگوار ثابت نہیں ہوئی۔

File Photo File Photo

 دوسری شادی کے دوران نائلہ شاہ کو جذباتی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد وہ اس رشتے کو ختم کرنے پر مجبور ہوئیں بلکہ یہاں ہی ان کے دکھ ختم نہیں ہوئے۔

اب طلاق کے بعد نائلہ شاہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہنا شروع کردیا جہاں پر بھی نائلہ کے ساتھ ان کی جائیداد ہتھیانے کیلئے ایسا ہی سلوک کیا گیا۔ تاہم اب وہ دربدر ہیں اور بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

ذیل میں ان کی ویڈیو دی گئی ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=34&v=HnEXpK90j5w