ایمازون چیف ایگزیکٹو دنیا کے امیر ترین شخص قرار
ایمازون چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس کی مالیت 110ارب ڈالرز ہےایمازون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس 110ارب ڈالرز کے اثاثوں کےساتھ دنیا کی تاریخ میں امیر ترین شخص قرار پائے ہیں۔
امریکی فوربز میگزین اوربلوم برگ نے دنیا کے امیرترین شخصیات کی فہرست جاری کردی۔
مائکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس سے دنیا کے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز ایمازون کے چیف ایگزیکٹو جیف بزوس نے لے لیا ہے جن کی مالیت 110 ارب ڈالرز ہے۔
جیف بزون دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
مسلسل کئی سالوں سے ٹاپ پوزیشن پر رہنے والےمائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اس بار 93ارب ڈالرز مالیت کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
فہرست امریکی بزنس مین وارنٹ بفٹ، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ سمیت دیگر افراد بھی شامل ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔