ایکشن اور خطرناک اسٹنٹس سے بھرپور'مشن امپاسیبل: فال آؤٹ' کا ٹریلر جاری

شائع 08 فروری 2018 05:59am

Untitled-1

مشن امپاسیبل سیریز ٹام کروز کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں، اور دنیا بھر میں اس سیریز کے مداح موجود ہیں۔ تو ان مداحوں کیلئے خوش خبری ہے کہ اسی سیریز کا نیا سیکول' مشن امپاسیبل: فال آؤٹ' کا ٹریلر ریلیز کیا جا چکا ہے ، جس میں ٹام کروز کو مشکل ترین اسٹنٹڑس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹام کروز ویسے ہیں تو 56 سال کے، لیکن عمر کا یہ حصہ بھی انہیں ایکشن سے بھرپور اور خطرناک اسٹنٹس کرنے سے بھی نہ روک سکا۔ فال آؤٹ کے ایک اسٹنٹ نے تو انہیں کئی مہینوں کیلئے ہسپتال بھی پہنچا دیا تھا۔ یہ فلم 27 جولائی 2018 کو سینما کی زینت بنے گی۔

ٹریلر دیکھیں: