باہوبلی کو ٹھکرانے والے 7 معروف اداکار
بھارتی سینما انڈسٹری کی تاریخی فلم 'باہوبلی 2' نے باکس آفس پر تمام ریکارڈز کو تہس نہس کردیا۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس بلاک بسٹر فلم کے لئے ان اداکاروں سے قبل بھی کئی اداکاروں سے رابطے کئے گئے اور انہوں نے اس فلم میں اداکاری سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سری دیوی نے’باہو بلی’میں کیوں کام نہیں کیا، بالآخربتا ہی دیا
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس کس اداکار کو فلم 'باہوبلی 2' میں اداکاری کی آفر کی گئی، ذیل میں ملاحظہ کریں۔
ہریتک روشن

باہولی کے ڈائریکٹر ایس ایس راجامولی نے اس فلم کو پہلے ہندی میں بنانے کا ارادہ کیا تھا۔ تاہم جب ہریتک کو پرابھاس کا کردار آفر کیا گیا تو انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے اس کردار میں کوئی خاص دلچسپی نہ دکھائی جس کی وجہ سے پرابھاس کو یہ گولڈن چانس مل گیا۔ ایک انٹرویو میں ہریتک کا کہنا تھا کہ باہوبلی کا کردار ککھا ہی پرابھاس کے لئے گیا تھا۔
جان ابراہم

بھلّا دیو کا کردرا نبھانے کے لئے جان ابراہم کو منتخب کیا گیا۔ تاہم جب ایس ایس راجامولی نے جان کو اسکرپٹ بھیجا تو انہوں نے بھی کوئی خاص دلچسپی نہ دکھائی جس کے بعد رانا ڈگّوبتی کو یہ کردار مل گیا۔
وویک اوبرائے

بھلّا دیو کے کردار کے لئے نہ صرف جان ابراہم بلکہ وویک اوبرائے سے بھی رابطہ کیا گیا۔ تاہم انہوں نے اپنی مصروفیات کے باعث اس کردار کو نبھانے سے انکار کردیا۔
موہن لال

موہن لال کو کٹپّا کا کردار آفر کیا گیا، لیکن انہوں نے اسے نبھانے سے معذرت کرلی۔ بعد میں یہ کردار ستھیاراج کو سونپا گیا جنہوں نے اس اہم کردار کو انتہائی خوبی کے ساتھ نبھایا۔
سونم کپور

ٹرینڈ سیٹر سونم کپور کو اس فلم میں اوَنتِکا کا کردار ملا تاہم فلم بنانے والے یہ چاہتے تھے کہ سونم اپنے 2 سال مکمل اس فلم کو دیں جس پر وہ راضی نہ ہوئیں اور کردار نبھانے سے انکار کرگئیں۔
نیانتھرا

نیانتھرا کو فلم میں مرکزی کردار آفر کیا گیا لیکن ان کے انکار کے بعد یہ کردار انوشکا شیٹھی کو مل گیا۔
سری دیوی

شیواگامی کا کردار سب سے پہلے سری دیوی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا لیکن انہوں نے زیادہ پیسوں کی مانگ کی جس کی وجہ سے کردار رامیا کرشنن کو مل گیا۔
Thanks to viral.laughingcolours

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔