شادی کے بعد کیرئیر کا آغاز کرنے والے 8 مشہور اداکار
اکثریت کا ماننا ہوتا ہے لڑکوں کو شادی سے پہلے اپنا کریئر بنا لینا چاہیئے تاکہ آپ کی زندگی میں شامل ہونے والے شخص کو آپ ایک خوشگوار زندگی فراہم کر سکیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والی اپنا نصیب ساتھ لاتی ہے اور اس کا آنا خوش نصیب ثابت ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو 8 ایسے ہی بولی وڈ سیلیبریٹیز کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے شادی کے بعد اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
٭ انیل کپور

انیل کپور ایک نہایت ہے قابل اور ذہین اداکار ہیں، انہوں نے 1984 میں سُنیتا سے شادی کرلی تھی، جس کے کچھ وقت بعد ہی انہیں ایک بڑی فلم کی پیش کش کی گئی۔
٭ شاہ رخ خان

شاہ رخ خان نے اپنے کیریئر کی شروعات 1992 مین فلم 'دیوانہ' سے کی تھی۔ جبکہ اس سے ایک سال پہلے 1991 میں انہوں نے اپنی بچن کی پسند گوری سے شادی کی تھی۔
٭ سیف علی خان

سیف علی خان نے ماضی کی ایک ادکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں شادی کی تھی۔ اس کے ٹھیک دو سال بعد 1993 میں انہیں ان کی پہلی فلم 'آوارہ' میں دیکھا گیا۔
٭ ڈمپل کپاڈیا

ڈمپل کپاڈیا نے کم عمری میں ہی سپر اسٹار راجیش کھنّا سے شادی کرلی تھی، شادی کے وقت ان کی عمر 16 سال تھی۔ شادی کے 6 مہینے بعد ہی انہیں ایک بڑی فلم 'بوبی' کی پیش کش ہوئی۔
٭ چترانگڑا سنگھ
![]()
چترانگڑا کو فلم 'ہزاروں خواہشیں ایسی' میں ان کے مشہور کردار کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے جب بولی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تو یہ جیوتی رندھاوا کی شریک حیات تھیں۔
٭ آیوشمان کُھرانا

آیوشمان نے 2011 میں طاہرہ کشیپ سے شادی کی جس کے ایک سال بعد ان پہلی بولی وڈ فلم 'وکی ڈونر' نے انہیں شہرت کی اونچائیوں پر پہنچا دیا۔
٭ ارجُن رامپال

ارجن رامپال کو ان کی ڈیبیو فلم 'پیار، عشق اور محبت' میں 2001 میں دیکھا گیا۔ جبکہ اس سے پہلے ہی یہ مشہور ماڈل مہر جیسیا کہ ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھے۔
٭ عامر خان

عامر خان نے سال 1986 میں رینا دتّا سے شادی کی تھی جس کی کچھ وقت بعد 1986 میں انہیں ان کی پہلی آفیشل بولی وڈ ڈیبیو فلم 'قیامت سے قیامت تک' میں دیکھا گیا۔
بشکریہ : filmipop


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔