ایشوریا نے بنا کسی وجہ ان 10 بلاک بسٹر فلموں کو ٹُھکرایا
بلاشبہ ایشوریا رائے ایک بہت ہی مشہور اداکارہ ہیں انہوں نے اپنے کیرئیر میں شہرت کی اونچائیوں کو چُھوتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایشوریا اس سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کر سکتی تھیں۔
یقیناً آپ کے لئے یہ ماننا آسان نہیں ہوگا کہ ایسا کیوں کہا گیا ہے۔ آئیے اب ہم آپ کو اس کی وجوہات بتاتے ہیں۔
ایشوریا رائے نے اپنے کیرئیر میں ان 10 فلموں کی پیش کش کو ٹھکرایا جو اپنے وقتوں کی بہترین فلموں میں شمار ہوتی ہیں۔
٭ راجاہندوستانی

1996 کی بلاک بسٹر فلم راجہ ہندوستانی میں عامر خان کے ساتھ اداکاری کے لئے پہلے درمیش درشن کی جانب سے ایشوریا رائے کو اس کی پیش کش کی گئی تھی۔ تاہم انہوں نے انکار کردیا۔
٭ کچھ کچھ ہوتا ہے

کرن جوہر جب اپنی فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' میں ٹینا کے کردار کے لئے مختلف چہرے تلاش کر رہے تھے تو ان میں ایشوریا رائے کا نام بھی شامل تھا۔
٭ چلتے چلتے

ایشوریا اس فلم کا مرکزی کردار نبھا رہی تھیں لیکن فلم کے سیٹ پر سلمان خان کی ہنگامہ آرائی کے باعث کردار چھوڑ دیا جس کے بعد رانی مکھرجی کو ان کی جگہ دیکھا گیا۔
٭ منّا بھائی ایم بی بی ایس

راجو ہرانی کی فلم منّا بھائی میں پہلے ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا جارہا تھا۔ تاہم بعد میں دونوں مرکزی کرداروں کو مکمل طور پر تبدیل کردیا گیا۔
٭ ویر زارا

مشہور ڈائیریکٹر یش چوپڑا کی فلم 'ویر زارا' کے مرکزی کردار کی پیش کش پہلے ایشوریا رائے کو کی گئی تھی، لیکن ان کے بعد اس کردار میں پریتی زِنٹا کو دیکھا گیا۔
٭ بلَف ماسٹر

روشن سِپے نے یہ ارادہ کیا تھا کہ فلم کچھ نہ کہو کی طرح اپنی اس فلم میں بھی اشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ہی کاسٹ کریں گے، لیکن ایشوریا رائے کو یہ منظور نہ تھا۔
٭ کِرش
:format(jpeg):mode_rgb():quality(90)/discogs-images/R-4838008-1377081473-4793.jpeg.jpg)
فلم 'کہو نہ پیار ہے' کی پیش کش اشوریا رائے کو کی گئی تھی جن کے ٹھکرانے کے بعد اس فلم میں امیشا پاٹیل کو دیکھا گیا۔ اس واقعے کے بعد ایشوریا اس ٹیم کی جانب سے کوئی بھی پیش کش خاطر میں نہ لائیں۔
٭ بھول بھلیا
بلاشبہ اس فلم میں ودیا بالن نے اپنی جادوئی اداکاری سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا۔ تاہم اس فلم کوٹھکرانہ صرف ایشوریا کے لئے نقصان کا باعث رہا نہ کے فلم کے شوقین افراد کے لئے۔
٭ نمستے لندن

ایک پر جوش اور خوش مزاج کردار جو اس فلم میں کترینہ کیف نے نبھایا اس کردار کو ایشوریا رائے نے چھوڑنا پسند کیا تھا۔
٭ دوستانہ

چونکہ ایشوریا اپنے شوہر کو ایک غیر اخلاقی کردار میں نہیں دیکھنا چاہتی تھیں، اس لئے انہوں نے اس فلم کا حصہ بننے سے انکار کردیا تھا۔
بشکریہ : desimartini


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔