ملالہ کیلئے بولی وڈ فلم کی خصوصی اسکریننگ
File Photoممبئی : نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کیلئے اکشے کمار کی فلم پیڈمین کی اسپشل اسکریننگ کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔
اکشے کمار کی فلم پیڈمین کے ہدایت کار آر بلکی نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ وہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے فلم سے متعلق اظہار یکجہتی کے بعد اپنے خوشی کے تاثرات بیان نہیں کرسکتے۔ ملالہ کے فلم کی حمایت میں بیان کو انہوں نے اپنے لئے اعزاز قرار دیا اور کہا کہ ملالہ کی حمایت ہی ان کی فلم میں پوشیدہ پیغام کو آگے بڑھائے گی۔
انہوں نے اس موقعے پر پیڈمین فلم ملالہ کو دکھانے کے حوالے سے تیاریوں کا تذکرہ بھی کیا اورکہا کہ لاجسٹکس کی تیاری مکمل ہونے کے فوری بعد ہی یہ فلم ان کو دکھائی جائیگی۔
آر بلکی کا مزید کہنا تھا کہ وہ زندہ انسانوں پر فلم تشکیل دینے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ زندہ انسان کے کردار کو فلم میں ڈھالنے کیلئے فلمساز کوکافی دباو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ بلکی نے مزید کہا کہ وہ ایسے کرداروں کی فلمسازی کرنا پسند کرتے ہیں جوکہ سنیما کیلئے ہی تشکیل پائے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔