پریا پرکاش، سنی لیونی سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئیں

شائع 17 فروری 2018 06:27am

main

گذشتہ دنوں 26 سیکنڈ کے ایک کلپ سے وائرل ہوجانے والی اداکارہ پریا پرکاش ابھی تک سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی دنیا میں چھائی ہوئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انہوں نے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ سنی لیونی کو مات دیتے ہوئے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: پریا پرکاش کے خلاف مقدمہ درج

اٹھارہ سالہ اداکارہ نے گذشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ میں اپنی آئی بروز کو اٹھاکر لاکھوں دلوں کو گھائل کردیا تھا۔ ان کے خلاف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کی بناء پر مقدمہ بھی درج ہوچکا ہے۔

پریا پرکاش کی ویڈیو جب سے منظر عام پر آئی ہے تبھی سے ان کے فیس بک اور انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں ہوش ربا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پریا پرکاش: اصل تصاویر دیکھ کر لاکھوں دل کرچی ہوگئے

یہی نہیں انہوں نے بولی وڈ کی صف اوّل کی اداکارؤں میں شمار ہونے والی ماضی کی فحش اداکارہ سنی لیونی کو بھی مات دے دی اور اب وہ سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

اور نہ صرف سنی لیونی انہوں نے گذشتہ کچھ دنوں میں دپیکا اور کترینہ جیسی اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔