تین سو سے زائد فلموں کے باوجود بھکاریوں سے بھی بدتر زندگی

شائع 17 فروری 2018 08:14am

satish

زنجیر، یارانہ اور انٹی نمبر ون جیسی بے شمار فلموں میں اداکاری کرنے والے ویٹرن اداکارہ ستیش کول کو کھانے کے لالے پڑگئے۔

تین سو سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے معروف اداکار ستیش کول ان دنوں ایک ہسپتال میں موت اور زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

Image result for satish kaul turn beggar

ستیش کول 8 ستمبر 1954 کو کشمیر میں پیدا ہوئے انہوں نے 300 سے زائد پنجابی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔ انہیں پنجابی فلموں کا امیتابھ بچن کہا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غربت کی وجہ سے بھکاری بن جانے والے بولی وڈ اداکار

انہوں نے بولی وڈ کے لیجنڈ دلیپ کمار، دیو آنند اور شاہ رخ خان جیسے اداکاروں کے ساتھ بھی کام کیا۔ اپنے عروج پر کروڑوں کی کمائی کرنے کے باوجود آج وہ بھکاریوں سے بھی بدتر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Related image

ستیش کول نے اداکاری کا آغاز لدھیانا کے ایک اسکول سے کیا۔ ان کی بیوی نے انہیں طلاق دے کر اپنے بیٹوں کے ساتھ امریکا میں رہائش اختیار کی جس کے بعد برے وقت کا آغاز ہوا یہاں تک کہ ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہ بچا۔

Image result for satish kaul turn beggar

اطلاعات کے مطابق وہ ابھی ایک اسپتال میں ہیں جہاں وہ اپنے میڈیکل بِل کی ادائیگی کی بھی سکت نہیں رکھتے۔

انہیں پنجابی سینما میں خدمات کے لئے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ ان کا شمار کامیاب ترین علاقائی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ تاہم ان کا اس حالت کو پہنچ جانا انتہائی افسوسناک ہے۔