ایک سو چار سالہ جاپانی ڈاکٹر کی صحت مند زندگی کا راز

شائع 22 فروری 2018 09:11am

Untitled-1

جاپانی ڈاکٹر شیگیاکی ہنوہارا جن کی عمر 104 برس ہے، صحت مند اور لمبی عمر گزارنے کے اہم اصول بتاتے ہیں۔ شیگیاکی ہنوہارا سن 1911 میں پیدا ہوئے۔ وہ جاپان کی بیسٹ سیلر کتاب 'لیونگ لونگ، لیونگ گڈ' کے مصنف ہیں اور 'نیو ایلڈرلی موومنٹ' کے بانی ہیں۔ ان کی یہ نصیحتیں آپ کو بتائیں گی کہ کیسے سو برس کی خوش گوار زندگی جی سکتے ہیں۔

٭ ہمیشہ سیڑھی کا استعمال کریں اور اپنا سامان خود اٹھانے کو ترجیح دیں۔

٭ اپنی صحت کے حوالے سے خود معلومات حاصل کریں نا کہ صرف ڈاکٹر کی بات سنیں۔

٭ اپنے ارد گرد کے لوگوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں اور وہ بتائیں جو آپ جانتے ہیں۔ اس طرح آپ بھی دوسروں سےانکے تجربات جان کر ان سے فائدہ حاصل کر پایئں گے۔

٭ کام کرنے سے کبھی نا گھبرائیں چاہے آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں۔ صحت مندی کا راز جسم کے حرکت کرتے رہنے میں ہے۔

٭ زندگی میں سکون حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو تخلیقی کاموں میں مصروف کرلیں کیونکہ خالی دماغ  انسان کو بہت جلد زہنی داباو اور پریشانی میں مبتلا کر سکتا ہے۔

٭ اپنے وزن کا خاص خیال رکھیں اور اس کے لئے غزا اور ورزش کا صحیح انتخاب کریں۔

زندگی میں سکون اور خوشی صرف اچھا کھانے اور زیادہ سونے سے نہیں بلکہ اچھا محسوس کرنے سے ملتی ہے۔ اور انسان اچھا محسوس تب کرتا ہے جب وہ خود پر سے بلا ضرورت پابندیاں اور پریشانیاں ہٹا دیتا ہے۔زندگی میں صرف پیسہ اور دولت ہی سب کچھ نہیں جس کے پیچھے انسان اپنی صحت اور خوشی داؤ پر لگا دیتا ہے۔ سائنس نے دنیا میں ہر چیز پر عبور حاصل کر لیا ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہر بیماری کا علاج صرف ادویات کے ذریعہ ہی ممکن ہو، بہت سی بیماریوں سے آپ صرف اپنی زندگی کے اطوار بدل کر بھی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لیۓ آپ کو جس چیز کی ضرورت ہے وہ ترغیب حاصل کرنا ہے۔