سعودی عرب: تفریح کی صنعت پر چونسٹھ ارب ڈالر خرچ
ٖٖٖFile Photoریاض : سعودی عرب تفریح کی صنعت پر چونسٹھ ارب ڈالر خرچ کرے گا،ملک کے پہلے اوپرا ہاؤس کی تعمیر کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔ ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا معاشی اور معاشرتی اصلاحی پروگرام وژن دو ہزار تیس زور و شور سے جاری ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا معاشی اور معاشرتی اصلاحی پروگرام وژن دو ہزار تیس زور و شور سے جاری ہے۔ جس کے تحت عوام کو تفریح کے نئے نئے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔
سعودی حکام نے تفریح کی صنعت کیلئے چونسٹھ ارب ڈالر مختص کردیئے ہیں۔ میوزیکل شوز کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
ملک کے پہلے اوپرا ہاؤس کی تعمیر دارالحکومت ریاض میں شروع ہو چکی ہے۔فلمیں دیکھنے کی اجازت کے بعد اب فلمیں بھی سعودی عرب میں ہی تیار کی جائیں گی۔
سعودی عرب میں دسمبر کو کمرشل سینیما گھر آباد کئے گئے۔ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی جبکہ مارچ میں پہلے عرب فیشن شو کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔