پی آئی اے احتجاج :جاں بحق افراد کی تدقین کا سلسلہ جاری

شائع 03 فروری 2016 05:09am

Shahyar-Namaz-e-Janaza-Khi-18-01

کراچی میں پی آئی اے احتجاج کے دوران جاں بحق عنایت رضا کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کردی گئی، جبکہ جاں بحق سلیم اکبر کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے ماڈل کالونی میں ادا کی جائے گی۔

پی آئی اے احتجاج میں فائرنگ سے جاں بحق عنایت رضا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،عنایت رضا کی نماز جنازہ نارتھ ناظم آباد میں باب العلم امام بارگاہ میں ادا کی گئی،جنازے میں عزیز و اقارب سمیت سیاسی رہنماو¿ں نے بھی شرکت کی،مرحوم کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی گئی۔عنایت رضا نے تین بیٹیاں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے۔

جبکہ پی آئی اے کے جاں بحق دوسرے ملازم سلیم اکبر کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے مسجد حفصہ سورتی سوسائٹی ماڈل کالونی ملیر میں ادا کی جائے گی،سلیم اکبر کے اہلخانہ کینیڈا میں مقیم تھے جن کی آمد کے بعد ان کی تدفین کی جائے گی۔