کیا آپ کو معلوم ہے سبز چائے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہے؟

اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2016 08:08am

home-remedies-to-lose-belly-fat-green-tea

سبز چائے کا استعمال اب بہت عام ہو گیا ہے، جسے دیکھو وزن کم کرنے کی خواہش ہو تو پہلی ترجیح سبز چائے کو ہی دیتا ہے۔ مگرکیا آپ کو یہ بات معلوم ہے کہ سبز چائے فائدوں کے ساتھ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتی ہے۔

ویسے تو سبز چائے کے بے پناہ فائدے ہیں ، یہ وزن گھٹانے میں بیحد مدد گار ثابت ہوتی ہے، اسکے علاوہ چہرے کی تازگی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ تروتازہ اور توانا رکھتی ہے، روزانہ صبح میں سبز چائے کا ایک کپ پیا چائے تو جسم میں موجود تیزابیت بھی ختم ہوتی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ سبزچائے کا استعمال دانتوں کے لئے بھی بہت مفید ہے، اس میں موجود نمکیات اور فلورائڈ دانتوں کی حفاظت کرتے ہیں دانتوں کی بیماریوں کے خلاف ایک اچھا مدافتی نظام ہے۔

مگر ان سب چیزوں کے بر عکس کئی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات بھی سامنے آسکتے ہیں، خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا کافی بیماریوں میں مبتلا کر سکتا ہے۔

ایک جدید رپورٹ کے مطابق یہ بات ثابت ہو گئی سے کہ سبز چائے میں بڑی مقدار میں ایسے قدرتی اجزاءپائے جاتے ہیںجن کی وجہ سے اضافی چربی بننا کم ہو جاتی ہے، لیکن اس کا زیادہ استعمال معدے اور جگر کی کارکردگی کو متاثر کرتا ہے، خاص طور پر کھانے کے فوری بعد سبز چائے پینا براہ راست منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ معدے میں پیدا ہونے والا گیسٹرک جوس جو نظام انہضام میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے سبز چائے سے استعمال سے کمزور ہوسکتا ہے کیونکہ سبز چائے میں بہت سے قدرتی اجزاءموجود ہیں جو کہ اس کے لئے ٹھیک نہیں۔سبز چائے میں کچھ ایسے قدرتی اجزاءموجود ہیں جس کی وجہ سے کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہو پاتا ور جو معدے اور جگر کی کئی بیماریوں کو جنم دینے کا باعث بنتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لئے ہے