بولی وڈ میں کام کرنا مقصد نہیں: ماہرہ خان

شائع 28 مارچ 2018 06:24pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں بولی وڈ میں کام کرنا ان کا مقصد نہیں۔

بی بی سی کے پروگرام ہارڈٹاک میں گفتگوکرتے ہوئےاداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان چھوڑنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا۔پاکستان ان کا گھر ہے اوران کا ملک ہے۔وہ اسے نہیں چھوڑسکتیں۔

اپنے اسکینڈل سے متعلق ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرتی ہوئی تصویرکیرئرمیں پہلا موقع ہے جب انہیں اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا،اس سے انہیں تکلیف ہوئی۔

بالی ووڈ میں کام کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ بالی ووڈ میں کچھ اورفلمیں کرسکتی تھیں لیکن فلم رئیس کے فوراًبعد فلم ورنہ کی شوٹنگ شروع ہوگئی۔

ان کا کہناتھا کہ فلم رئیس کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پرانہیں افسوس ہے ۔وہ اپنے دوستوں اور اپنے بیٹے  کے ہمراہ یہ فلم دیکھنا چاہتی تھیں۔