وینزویلا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اورآتشزدگی،68افراد ہلاک
فائل فوٹوکراکس:وینزویلا کی جیل میں ہنگامہ آرائی اور آتشزدگی کے باعث 68افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ،جمعرات کو وینزویلا کے شہر ویلشیا میں واقع جیل میں قیدیوں کے درمیان ہنگامہ آرائی اور آگ بھڑک اٹھنے کے بعد 68افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قیدیوں کے لواحقین جیل کے باہر جمع ہوگئے ،انتظامیہ کی جانب سے تسلی نہ دینے پر پولیس اور لواحقین کے درمیان بھی جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
پولیس نے قیدیوں کے لواحقین پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس برسائے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔