اروشی کے جعلی شناختی کارڈ پر کمرے کی بکنگ ، مقدمہ درج

شائع 29 مارچ 2018 05:58pm
File Photo File Photo

بولی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے جعلی شناختی کارڈ پر ہوٹل کا کمرہ بک کرانے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ممبئی مرر کے مطابق اروشی ممبئی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں شریک تھیں کہ ہوٹل کے عملے نے ان کو بتایا  کہ ان کے شناختی کارڈ یا آدھار کارڈ پر انکے نام پر کمرہ بک کرایا گیا ہے جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر مقامی پولیس کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

 تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اروشی کے جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے یہ کمرہ ان کے نام پر بک کرایا گیا تھا۔

ممبئی مرر کو ذرائع نے بتایا کہ ہوٹل کی جانب سے اروشی کو بتایا گیا کہ ایک کمرہ ان کے نام پر بک کرایا گیا ہے تو اروشی نے کسی بھی قسم کی بکنگ کی تردید کی اور فوری طور پر جاکر بکنگ کی تفصیلات چیک کیں تو معلوم ہوا کہ یہ بکنگ آن لائن کرائی گئی تھیں۔

بعدازاں اروشی نے واقعے کی تفصیلات سے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا اور مقدمہ درج کروادیا ہے ،یہ  مقدمہ  دفعہ چارسو بیس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد اب  تفتیش کے دوران آئی پی ایڈریس کے ذریعے سے ملزمان کا کھوج لگایا جائے گا۔

Source: Zee News