آج کا دن کیسا رہے گا؟ 31 مارچ 2018
حمل (Mar21-April19)
آج اپنی عملی سرگرمیوں کے بارے میں اپنے وجدان پر عمل کرکے ہی مرکزی حیثیت حاصل کرپائیں گے۔ خود کو زیادہ باریک بینی والے رویے سے دور رکھیں اور سامنے آنے والی صورتحال کو بہت زیادہ گہرائی سے سمجھنے کی کوشش کریں۔
ثور (April20-May20)
آج بہت سے دوسرے افراد کی طرح اپنا رجحان تبدیل نہ کرنا ہی آپ کی خوبی یا شناخت بن چکا ہے اس لئے کسی بھی لمحے اپنے آپ کو کمزور ظاہر نہ ہونے دیں ورنہ ساری محنت رائیگاں جاسکتی ہے۔ آج کسی فرد کے خواب پورے کرنے کے لئے جو کوششیں اور محنت آپ نے کی ہے اس کا نتیجہ جوابی طور پر آپ تک پہنچ سکے گا۔
(May21-June21) جوزا
آج بہت سے عملی امور ایک ساتھ سامنے آنے سے آپ کی توجہ انتشار کا شکار ہوسکتی ہے اور کچھ کام تو آپ کے لئے کنفیوژن پیدا کرنے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ اسی ادھیڑ بن میں دن گزر جائے گا مگر کام ہیں کہ مکمل ہونے کا نام نہیں لیں گے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے عملی کوششیں کرسکیں گے ویسے بھی ایسا کبھی کبھی ہی ممکن ہوتا ہے۔ آج ہر کام کو اس کی اہمیت اور حیثیت کے مطابق سرانجام دیں اور اپنے محبت بھرے جذبات کو نیا رنگ دے کر شاباش سمیٹ لیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج اپنے آپ کو جذبات میں بہنے سے روکنے کے لئے پرانے عزائم اور اداروں کو فی الفور ترک کردیں اور اس کے بعد نئے کاموں کے بارے میں مشاورت کرکے ہی کوئی قدم اٹھانا بہتر رہے گا تاکہ آپ کے اقدامات کے بارے میں کسی کو کوئی شکوہ نہ ہوسکے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے آپ کو سنبھالنے سے ہی دوسروں کا پیدا کردہ کسی بھی قسم کا دباؤ ختم کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ ویسے بھی یہ حسد اور تنگ نظری کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اپی محبت کے بارے میں کسی حالت میں کوئی سمجھوتہ نہ کریں ورنہ بہت سے کام ادھورے رہ جائیں گے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اپنے پہلے سے انجام دیئے گئے امور کا نتیجہ جلد از جلد حاصل کرلینے سے ہی آپ کو سکون مل سکے گا۔ اپنے بہت سے امور کے نتائج کے بارے میں بہتر وقت کا انتظار ضروری ہے اور آج آپ کو انتظار کی کیفیات سے گزرنا ہوگا چونکہ یہ جذبہ تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج سے کچھ عرصہ پہلے آپ نے کسی سے وعدہ کیا تھا کہ آپ ہمیشہ اس کا ساتھ دیں گے تب حالات کچھ اور تھے اور آج کچھ اور ہیں؟ اس دوران جو فرق پیدا ہوچکا ہے اس کے بارے میں صحیح فیصلہ کرنے کے لئے سوچ و بچار بہت ہی ضروری ہوگا۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنے دوستوں کے بارے میں آپ کا جان نثار کرنے کا رویہ برقرار رہا تو اس کی وجہ سے آپ کو بہت سے دوستوں کی جانب سے عملی مدد کی دعوت مل سکتی ہے لیکن آپ کو علم ہونا چاہیئے کہ کسی آزمائے ہوئے کو بار بار نہیں آزمایا جاتا۔ اس طرح جھوٹ بول کر اپنے آپ کو باعزت سمجھنا بھی بہتر رویہ ثابت نہ ہوگا۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج نت نئی معلومات سے آگاہی حاصل کرنے کے لئے خود کو ہمیشہ اگلی صف میں رکھیں خاص کر جب آپ کا تعلق کھیل کے میدان سے ہو تو اندرون خانہ ہونے والی جذباتی کشمکش کو سمجھنے کے لئے پوری توجہ مبذول کریں کیونکہ کھیل کے طور طریقے سمجھ کر ہی ان کو اپنے لئے مفید مالی فائدے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج کسی کو اپنے معاملات میں مداخلت کا حق قطعاً نہ دیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ پر دباؤ ہی نہ بڑھے گا بلکہ مزید امور کی انجام دہی میں بھی بہت سی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ آج اپنے جذبات کو حاوی نہ ہونے دیں اور اپنی منزل پر توجہ دے کر یقینی خوشیاں حاصل کرنے کی کوشش ضرور کریں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج ملنے والا موقع اہم ہی نہیں یادگار بھی ہوسکتا ہے مگر یاد رکھیں فیصلہ کرنا دشوار ترین امر ہوگا۔ صرف یہی نہیں بلکہ پچھلے دنوں ادا کی گئی ذمہ داریاں بھی اپنے اثرات سمیت آج آپ کے سامنے ہوں گی یہی ایک ایسا موقع ہوگا کہ جب آپ خود کو سنبھال نہ پائیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔