حقیقی زندگی میں بھوت پریت کا سامنا کرنے والے 7 بولی وڈ اداکار

شائع 31 مارچ 2018 08:49am

scared

جِنوں اور بھوتوں کے وجود سے ہر کوئی واقف ہے۔ کچھ لوگ ان سے ڈرتے ہیں اور کچھ نہیں۔ فلموں میں اکثر جن بھوتوں کا ذکر آتا رہتا ہے مگر کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جو اصل زندگی میں بھی بھوتوں کا سامنا کر چکے ہیں۔

آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے حقیقی زندگی میں جِن بھوتوں کو محسوس کیا یا ان کا سامنا کیا۔

ورون دھوَن

فلم 'اے بی سی ڈی' کی شوٹنگ کے دوران ورون ہوٹل کے جس کمرے میں ٹہرے تھے وہ آسیب زدہ مشہور ہے۔ وہاں انہوں نے عجیب وغریب آوازیں سنیں اور دروازہ بھی خود بخود کھل گیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس ہوٹل میں امریکی گلوکار فرینک سنٹارا کا بھوت بھٹکتا ہے۔

Varun Dhawan was haunted by the ghost of American singer-actor Frank Sinatra

نواز الدین صدیقی

فلم 'آتما' کی شوٹنگ کے دوران نواز الدین نے دیوار پر لٹکی تصویر کو پہلے ہلتے اور پھر گرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے علاوہ بھی کافی ایسے واقعات ہوئے جنہوں نے سب کو پریشانی میں ڈال دیا تھا۔

Nawazuddin Siddique on the sets of Aatma

بپاشا باسو

اسی فلم 'آتما' کے سیٹ پر بپاشا سمیت تمام افراد نے کسی عورت کے گانے کی آواز سنی۔ ریکاڑڈنگ چلائی گئی تو کسی قسم کی کوئی آواز ریکارڈ نہ ہوسکی۔

اس کے علاوہ فلم 'گناہ' کی شوٹنگ کے دوران بپاشا سیٹ کے کچھ کمروں میں اپنے ڈائیلاگ یاد نہیں کر پاتی تھیں۔ اسی سیٹ پر کسی اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک اداکارہ آسیب کے زیر اثر آنے کے بعد انتقال کرگئی  تھیں۔

Bipasha Basu strange things on the set of her film

عمران ہاشمی

ماتھیرن میں چھٹی کے دوران عمران ہاشمی ہوٹل میں اپنے دوستوں کے ساتھ موجود تھے۔ ساری رات انہوں نے کسی کے چلّانے کی آواز سنی لیکن جب وہاں جاکر دیکھا گیا تو کوئی نظر نہ آیا۔

Emraan Haashmi heard someone screaming

سوہا علی خان

فلم 'گینگز آف گھوسٹس' کی شوٹنگ کے دوران سوہا علی خان اور اداکارہ ماہی گل کو سیٹ کے کمروں سے عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں۔

Soha Ali Khan heard noises from empty rooms

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ کا دعویٰ ہے کہ فلم 'باجی راؤ مستانی' کے سیٹ پر انہوں نے پیشوا باجی راؤ کی موجودگی محسوس کی۔ دیوار پر انہیں باجی راؤ کی تصویر میں کچھ غیر معمولی چیز نظر آئی۔

Ranveer Singh felt the presence of Peshwa Bajirao while shooting for the film

گووندا

کسی فلم کی شوٹنگ کے لئے گووندا ایک ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے۔ آدھی رات کو جب نیند سے ان کی آنکھ کھلی تو ان کے سینے پر ایک خوفناک عورت بیٹھی ہوئی تھی اور کمرہ بھی بکھرا ہوا تھا۔

Govinda woke up to see a woman sitting on his chest

Thanx to Laughing Colours