بولی وڈ کی پانچ دوستیاں جو دشمنی میں بدل گئیں

شائع 03 اپريل 2018 10:17am

rivalry

بولی وڈ انڈسٹری وہ جگہ ہے جہاں کبھی دشمن دوست بن جاتے ہیں اور کبھی پکی دوستیاں ٹوٹ کر دشمنی میں بدل جاتی ہیں۔ آج ہم آپ کو بتاتے ہیں ایسے بولی وڈ اداکاروں کے بارے میں جو پہلے گہرے دوست ہوا کرتے تھے۔

٭ کرینہ کپور اور ایشا دیول

ایشا دیول اور کرینہ کی دوستی ان کی فلم 'یووا' کے سیٹ پر ہوئی۔ ان کی دوستی میں دراڑ تب آئی جب کرینہ نے ایشا کے بارے میں کچھ ایسا کہہ دیا جس سے ایشا کی دل آزاری ہوئی۔ البتہ کرینہ اس بات سے انکار کرتی ہیں۔ لیکن اس بات کی تصدیق تب ہوئی جب کرینہ ایشا کی شادی میں غیر حاضر پائی گئیں۔

Esha Deol And Kareena Kapoor Khan

٭ سلمان خان اور ہریتھک روشن

سلمان اور ہریتھک کی دوستی تب خراب ہوئی جب فلم 'گزارش' میں ہریتھک کے مقابل ایشوریا کو کاسٹ کیا گیا۔ فلم کی ناکامی پر سلمان نے اس فلم پر تنقید کی جس سے ہریتھک اور ان کی دوستی کا اختتام ہوگیا۔

Image result for salman khan and hrithik roshan

٭ ٹوئنکل کھنّا اور شلپا شیٹی

شلپا اور ٹوئنکل کی دوستی کا  اختتام محبت کی جنگ میں ہوا۔ ٹوئنکل اور شلپا دونوں ہی اکشے کمار کو پسند کرتی تھیں اور اکشے کی دونوں سے دوستی بھی تھی۔ اس بات سے شلپا اور ٹوئنکل کے درمیان دوری بڑھ گئی۔

Twinkle Khanna And Shilpa Shetty

٭ دیپیکا پاڈوکون اور سونم کپور

دیپیکا اور سونم کی دوستی بہترین دوستیوں میں سے ایک ہوا کرتی تھی۔ اس دوستی میں تلخی تب سے پیدا ہونی شروع ہوئی جب دیپیکا نے سونم کے سابقہ دوست رنبیر کپور سے دوستی کی۔

Deepika Padukone And Sonam Kapoor

٭ شاہ رخ خان اور شِرِش کُندر

شاہ رخ اور شِرِش کی دوستی فلم 'میں ہوں ناں' کے وقت سے شروع ہوئی۔ دونوں نے مشہور فلم ' اوم شانتی اوم' میں بھی ساتھ کام کیا۔ لیکن سنجے دت کی کسی تقریب میں ہونے والی لڑائی نے ان کی دوستی میں دراڑ ڈال دی۔

Image result for shirish kunder shahrukh khan fight

Thanks to Laughing Colours